وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

بیرونی ممالک میں ہندوستانی لوک ثقافت کا فروغ

Posted On: 28 NOV 2024 4:32PM by PIB Delhi

وزارت ثقافت نے ‘گلوبل انگیجمنٹ اسکیم’  کا آغاز کیا ہے تاکہ ہندوستان کےعظیم ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے اور ملک کی شبیہ کو عالمی سطح پر بہتر بنایا جا سکے۔ اس اسکیم کے تحت، ‘فیسٹیول آف انڈیا (ایف او آئی)’ غیر ملکی ممالک میں منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ لوگوں کے درمیان روابط اور دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔ مختلف ثقافتی شعبوں کے فنکار جیسے کہ لوک فنون بشمول لوک موسیقی، لوک رقص، لوک تھیئٹر اور پپیٹری، کلاسیکی و روایتی رقص، تجرباتی/معاصر رقص، کلاسیکی/نیم کلاسیکی موسیقی، تھیئٹر وغیرہ ‘فیسٹیول آف انڈیا’ میں شامل ہوتے ہیں۔

وزارت ثقافت ہندوستانی لوک فنون، ثقافت اور موسیقی کو غیر ملکی ممالک میں فروغ دینے کے لیے ‘گرانٹ- اِن- ایڈ ٹو انڈو -فورن فرنڈشپ کلچرل سوسائٹیز’ کے ذریعے بھی مدد فراہم کرتی ہے جس کے تحت غیر ملکی ممالک میں ہندوستانی  ثقافتی سوسائٹیوں کو مختلف ثقافتی پروگراموں اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے گرانٹس دی جاتی ہیں۔

2013-14 سے24- 2023 کے دوران، مختلف ممالک میں 62 فیسٹیول آف انڈیا کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان فیسٹیولز میں کل 2348 فنکاروں نے حصہ لیا جن میں لوک فنکار بھی شامل ہیں۔

لوک فنکاروں کو فیسٹیول آف انڈیا میں ہر پرفارمنس کے لیے فی لیڈر/ کلیدی فنکار کو 35,000 روپے اور ساتھی فنکار کو 7,000 روپے کی پرفارمنس فیس دی جاتی ہے۔

وزارت ثقافت ‘ویٹرن آرٹسٹس کے لیے مالی امداد’ کے نام سے ایک اسکیم بھی چلاتی ہے جس کا مقصد 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے فنکاروں کی مدد کرنا ہے جنہوں نے اپنے مخصوص فنون، ادب یا لوک فنون میں قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں یا ابھی تک ان شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت منتخب فنکاروں کو ماہانہ زیادہ سے زیادہ 6,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس میں ریاستی فنکاروں کی پینشن کی رقم کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

وزارت ثقافت نے مختلف فنون کے تحت فنکاروں/گروپوں کو ایمپینل کیا ہے اور منتخب فنکاروں کو ‘فیسٹیول آف انڈیا’ کے لیے غیر ملکی ممالک میں پرفارم کرنے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔ اس وقت، ریاست اُتراکھنڈ سے 2 لوک فنکار/گروہ اور  ایک کتھک فنکار وزارت ثقافت کے ساتھ ایمپینل ہیں۔ اب تک، اُتراکھنڈ کے ایک گروپ نے 8 تا 16 اگست 2017 کو کیوبا اور ڈومینیکن ریپبلک میں منعقد ‘فریڈم 70 کلچرل ایونٹ’ میں حصہ لیا ہے۔

اسی طرح، ‘ویٹرن آرٹسٹس کے لیے مالی امداد’ اسکیم کے تحت گزشتہ دو سالوں اور موجودہ سال میں اُتراکھنڈ سے 4 فنکاروں کو منتخب کیا گیا ہے اور ان کی مدد کی گئی ہے۔

یہ معلومات وزیر ثقافت اور سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*******

UR-3127

(ش ح۔   م م ۔ ص ج)


(Release ID: 2078599) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil