کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند ریاستوں ، ریلوے اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے ساتھ تال میل میں ضروری کارروائی کر رہی ہے تاکہ مقامی دستیابی کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور ڈی اے پی کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے


ربیع 2024- 2025 میں، عالمی عوامل کے باوجود، ڈی اے پی کی 17 لاکھ ٹن سے زیادہ مقدار مختلف بندرگاہوں پر پہنچی اور اکتوبر اور نومبر 2024 میں ریاستوں کو بھیجی گئی

اکتوبر اور نومبر 2024 میں ریاستوں کو 23 لاکھ ٹن ڈی اے پی (درآمد شدہ اور گھریلو) فراہم کی گئی

حکومت ہند نے ابھی تک34.81ایل ایم ٹی ڈی اے پی اور 55.14 ایل ایم ٹی این پی کے ایس ربیع کے جاری موسم کے دوران دستیاب کرایا ہے

Posted On: 27 NOV 2024 10:27PM by PIB Delhi

چیلنجوں کے باوجود کھاد کے محکمے، حکومت ہند نے ریاستوں کو ڈی اے پی کی مناسب فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

 

اس سال موجودہ جغرافیائی سیاسی حالات جیسے بڑے سپلائرز کی طرف سے ہندوستان کو کم برآمدات اور بحیرہ احمر کے بحران کی وجہ سے ڈی اے پی کی سپلائی متاثر ہوئی۔

 

ہندوستان ریاستوں کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ڈائمونیم فاسفیٹ (ڈی اے پی) کی درآمدات پر منحصر ہے۔ اس وقت ڈی اے پی کی دستیابی کا تقریباً 60 فیصد درآمد شدہ سپلائیز سے پورا کیا جاتا ہے۔

 

مزید یہ کہ ملکی پیداوار کا انحصار بھی خام مال کی درآمد پر ہے۔ بحیرہ احمر کا بحران کیپ آف گڈ ہوپ کے راستے فاسفورک ایسڈ سے لدے جہازوں سمیت بحری جہازوں کا رخ موڑنے کے باعث پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں سفر طویل ہوگیا اور متعلقہ سپلائی چین میں خلل پڑا۔

 

اس ربیع 2024-25 سیزن میں عالمی عوامل کے باوجود، ڈی اے پی کی 17 لاکھ ٹن سے زیادہ مقدار مختلف بندرگاہوں پر پہنچی اور اکتوبر اور نومبر 2024 میں ریاستوں کو بھیجی گئی۔ تقریباً 6.50 لاکھ ٹن گھریلو پیداوار ریاستوں کو مزید دستیاب کرائی گئی۔ . لہٰذا، اکتوبر اور نومبر 2024 میں ریاستوں کو فراہم کردہ درآمدات اور گھریلو ڈی اے پی کی مقدار اب تک تقریباً 23 لاکھ ٹن ہو گئی ہے، اس میں ریاستوں میں دستیاب  ہنگامی ضرورت کے لیے رکھی گئی مقدار شامل نہیں ہے۔

 

اس کے علاوہ، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش جیسی بڑی ریاستوں نے گزشتہ ربیع سیزن کے مقابلے میں مختلف گریڈ کےاین پی کے ایس کا استعمال 5 لاکھ ٹن زیادہ کیا جو کہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ پورے ملک میں، ریاستوں نے گزشتہ ربیع کے مقابلے 10 لاکھ ٹن این پی کے ایس زیادہ استعمال کیا ہے۔

 

حکومت کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں اب تک جاری ربیع سیزن کے دوران 34.81 لاکھ میٹرک ٹن ایل ایم ٹی اور ڈی اے پی 55.14 ایل ایم ٹی این پی کے ایس کی دستیابی ہوئی ہے۔ مقامی دستیابی کے مسائل کو حل کرنے اور فوری سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں، ریلوے اور فرٹیلائزر کمپنیوں کے ساتھ تال میل میں تمام ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

­­­­­********

ش ح۔ ف  ا ۔اش ق

 (U: 3087)


(Release ID: 2078255) Visitor Counter : 45


Read this release in: English , Hindi