ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے اپنے براڈ گیج نیٹ ورک کے 97 فیصد کی برقی کاری کرلی ہے

Posted On: 27 NOV 2024 7:27PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے (آئی آر) نے مشن موڈ میں براڈ گیج (بی جی) ریلوے لائنوں کی برقی کاری کا کام شروع کیا ہے۔ سال 2014-15 کے بعد سے بھارتی ریلوے نے براڈ گیج (بی جی) نیٹ ورک پر تقریباً 45،200 روٹ کلومیٹر کی برقی کاری مکمل کرلی ہے۔ 2004-14 کے دوران بجلی کی فراہمی میں 1.42 کلومیٹر یومیہ سے 2023-24 کے دوران تقریباً 19.7 کلومیٹر یومیہ تک کااضافہ ہوا ہے۔

فی الحال، بھارتی ریلوے کے کل بی جی نیٹ ورک کے تقریباً 97 فیصد کو بجلی فراہم کی جا چکی ہے۔

الیکٹرک ٹریکشن زیادہ ماحول دوست ہے اور ڈیزل ٹریکشن کے مقابلے میں تقریباً 70 فیصد زیادہ سستی ہے۔

قابل اعتماد بجلی کی فراہمی برقی ٹرین آپریشن کے لیے اہم ہے، اس نظام میں متعدد حفاظتی اقدامات شامل ہیں، جن میں ریاستی اور مرکزی ٹرانسمیشن یوٹیلیٹیز کے ذریعے قومی گرڈ سے رابطے شامل ہیں۔ بلاتعطل خدمات کو یقینی بنانے کے لیے گرڈ سب اسٹیشنوں اور ٹریکشن سب اسٹیشنوں دونوں پر بلا تعطل بجلی کے ذرائع دستیاب ہیں۔

یہ جانکاری ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3077


(Release ID: 2078155) Visitor Counter : 10


Read this release in: English