کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری کے ذریعہ سیمنٹ، کنکریٹ اور تعمیراتی سازو سامان کے موضوع پر 18ویں این سی بی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا آغاز
Posted On:
27 NOV 2024 7:12PM by PIB Delhi
تجاورت و صنعت کی وزارت کے تحت صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے سکریٹری جناب امردیپ سنگھ بھاٹیا کے ذریعہ آج نئی دہلی کے دوارکا میں یشو بھومی کنونشن سینٹر میں سیمنٹ، کنکریٹ اور تعمیراتی سازو سامان کے موضوع پر 18ویں این سی بی بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا آغاز کیا گیا۔ انہوں نے کانفرنس کے ساتھ ساتھ تکنیکی نمائش کا بھی آغاز کیا۔
شری امردیپ سنگھ بھاٹیا نے بھارتی سیمنٹ کی صنعت کو توانائی کی کارکردگی اور ہمارے ملک میں مدور معیشت کے فریم ورک میں سیمنٹ کی صنعت کے کردار کے لحاظ سے دنیا کی بہترین صنعتوں میں سے ایک ہونے کی تعریف کی۔ انہوں نے سیمنٹ اور کنکریٹ سیکٹر میں پدم شری ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ایچ سی ویسویشورایا کے مثالی تعاون کے اعتراف میں انہیں این سی بی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا۔
سکریٹری نے سیمنٹ اور کنکریٹ کی تعمیراتی صنعت کے 200 شاندار برسوں پر ایک مختصر فلم ، کانفرنس کی یادگار، کانفرنس کارروائی، ایک مجموعہ بعنوان "دی سیمنٹ انڈسٹری-انڈیا 2024" اور متبادل ایندھن اور خام مال پر ایک اشاعت بھی جاری کی۔
اس کانفرنس کا اہتمام قومی کونسل برائے سیمنٹ اور تعمیراتی سازو سامان(این سی بی) نے کیا ہے، جو کہ ڈی پی آئی آئی ٹی، تجارت اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت تحقیق و ترقی کی ایک اعلیٰ تنظیم ہے۔ تقریب کا اختتام 29 نومبر 2024 کو ہوگا ، اور سیمنٹ کی صنعت کے لیے اس میں حصہ لینے والے بہترین سیمنٹ پلانٹس کو قومی ایوارڈس سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے خصوصی میرٹ کے حامل مقالوں کے لیے بہترین مقالہ ایوارڈ بھی پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایل پی سنگھ، ڈی جی-این سی بی نے بھارتی سیمنٹ صنعت کے مسائل جیسے کاربن کے اخراج میں تخفیف، مدور معیشت اور پائیداری سے نمٹنے میں تحقیق اور ترقی کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈی پی آئی آئی ٹی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سنجیو سنگھ اس تقریب کے مہمان ذی وقار تھے، اور انہوں نے سیمنٹ کی صنعت سے سیمنٹ، کنکریٹ اور تعمیراتی سازوسامان کے شعبے میں مصروف عمل اسٹارٹ اپ اداروں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ این سی بی کے چیئرمین، سی ایم اے اور ایم ڈی-شری سیمنٹ لمیٹڈ کے صدر جناب نیرج اکھوری اور ڈالمیا (بی) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائرکٹر کے رکن اور کلیدی مشیر جناب مہندر سنگھی نے بھی بھارتی سیمنٹ کی صنعت کی حصولیابیوں اور 2070 تک خالص صفر کے ہدف کی حصولیابی کے راستے میں درپیش چنوتیوں کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا۔
کانفرنس کے تین دنوں کے دوران بھارتی سیمنٹ کی صنعت کے سرکردہ رہنما دنیا بھر کے ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیمنٹ اور تعمیراتی سازوسامان کے شعبے میں اختراعات اور پائیداری پر تبادلہ خیال کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن-ر ا)
U.No:3075
(Release ID: 2078153)
Visitor Counter : 9