ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: ہماچل پردیش کے لیے رڈار نیٹ ورک کی توسیع
Posted On:
27 NOV 2024 6:03PM by PIB Delhi
بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) مسلسل موسمی مشاہدات، مواصلات، ماڈلنگ اور پیش گوئی کے نظام کو بہتر بناتا ہے۔ پیش گوئیاں اور انتباہات قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر جاری کیے جاتے ہیں۔
فی الحال ملک بھر میں مختلف مقامات پر 39 ڈوپلر ویدر رڈار (ڈی ڈبلیو آرز) نصب ہیں۔ ملک بھر میں مکمل رڈار کوریج فراہم کرنے اور موسم کی موجودہ پیش گوئی اور پیش قیاسی خدمات کی درستگی بڑھانے کے لیے ’’مشن موسم‘‘ کے تحت اضافی 87 ڈوپلر ویدر رڈار (ڈی ڈبلیو آرز) نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنس ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔
************
ش ح۔ م م ۔ش ہ ب
U-No. 3066
(Release ID: 2078056)
Visitor Counter : 8