وزارتِ تعلیم
یووا سنگم (مرحلہ پنجم) بہار اور کرناٹک اور آندھرا پردیش اور اتر پردیش کے درمیان 2 دوروں کے ساتھ شروع
اب تک ہندوستان بھر میں 4790 سے زیادہ نوجوانوں نے یووا سنگم کے مختلف مراحل میں 114 دوروں میں حصہ لیا ہے
Posted On:
27 NOV 2024 5:24PM by PIB Delhi
یووا سنگم مرحلہ5 کا آغاز اس وقت ہوا، جب 24 نومبر 2024 کو بہار سے 44 مندوبین نے کرناٹک کا سفر شروع کیا۔ آندھرا پردیش کے 50 مندوبین کے ایک اور گروپ نے 25 نومبر 2024 کو اتر پردیش کا دورہ شروع کیا۔ وزارت تعلیم کے ذریعہ آغاز کردہ یووا سنگم حکومت ہند کا ایک اہم اقدام ہے جس کا مقصد ،مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوانوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ پروگرام بامعنی بات چیت، ثقافتی گہرائی اور علم کے اشتراک کی سہولت فراہم کرکے تنوع میں اتحاد کو فروغ دیتا ہے۔ 18 سے 30 سال کی عمر کے شرکاء میں طلباء، این ایس ایس / این وائی کے ایس رضاکار، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان پیشہ ور افراد شامل ہیں۔ ان کا انتخاب متنوع اور نمائندہ گروپ کو یقینی بنا تے ہوئے، ان کی متعلقہ ریاستوں کے نوڈل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے انتہائی محتاط عمل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
یووا سنگم کے پانچویں مرحلے کے لیے پورے ہندوستان میں 20 نامور اداروں کو ریاست سے منتخب کیا گیا ہے، جس کے دوران ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے شرکاء، بالترتیب ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوڈل اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئی )کی قیادت میں، اپنی جوڑی والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کریں گے۔
جوڑی والی ریاستوں کی فہرست:
بہار
|
کرناٹک
|
آندھرا پردیش
|
اتر پردیش
|
مہاراشٹر
|
اوڈیشہ
|
ہریانہ
|
مدھیہ پردیش
|
جھارکھنڈ
|
اتراکھنڈ
|
جموں و کشمیر
|
تمل ناڈو
|
گجرات
|
کیرالہ
|
تلنگانہ
|
ہماچل پردیش
|
آسام
|
چھتیس گڑھ
|
راجستھان
|
مغربی بنگال
|
یووا سنگم کے دوروں کے دوران، پانچ وسیع علاقوں – 5 پیز یعنی ؛ پریٹن (سیاحت)، پرمپرہ (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرسپر سمپرک (عوام سے عوام کا رابطہ)، اور پروڈیوگیکی (ٹیکنالوجی) کے تحت کثیر جہتی واقفیت ، دورہ کرنے والے وفد کو 5-7 دنوں کی مدت میں (سفر کے دنوں کو چھوڑ کر) فراہم کی جائے گی۔ یووا سنگم کے پچھلے مراحل میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا ہے اور آخری مرحلے میں رجسٹریشن کی تعداد 44,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک، ہندوستان بھر میں 4795 نوجوانوں نے یووا سنگم کے مختلف مراحل (2022 میں پائلٹ مرحلے سمیت) کے 114 دوروں میں حصہ لیا ہے۔
یووا سنگم، جو 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کی مثال ہے، کو شریک وزارتوں/محکموں/ ایجنسیوں اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس میں وزارت داخلہ، ثقافت، سیاحت، نوجوانوں کے امور اور کھیل، اطلاعات و نشریات، شمال مشرقی خطہ کی ترقی کا محکمہ (ڈی او این ای آر) اور ریلوے شامل ہیں۔ پروگرام کو نافذ کرنے کے لیے ہر حصہ لینے والے اسٹیک ہولڈر کے الگ الگ کردار اور ذمہ داریاں ہیں۔ مندوبین کا انتخاب اور یووا سنگم کے دوروں کی شروع سے آخر تک انجام دہی نوڈل اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے کی جاتی ہے، جو اس پہل کو آگے بڑھاتے ہیں۔
************
U.No:3064
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2078044)
Visitor Counter : 13