مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ

Posted On: 27 NOV 2024 3:27PM by PIB Delhi

مواصلات کے وزیر مملکت  ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ ڈیجیٹل بھارت ندھی (سابقہ یو ایس او ایف) یکم اپریل 2002 کو انڈین ٹیلی گراف (ترمیمی) ایکٹ، 2003 کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ،2023‘ کے مطابق یونیورسل سروس اوبلیگیشن فنڈ، ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) بن گیا ہے۔ غیر محفوظ دیہی، دور دراز اور شہری علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سروس تک رسائی اور فراہمی کو فروغ دینے کے ذریعےڈی بی این کے پاس  عالمگیر سروس کی حمایت کرنے کا بھی مینڈیٹ ہے۔ڈی بی این کے کریڈٹ کا بیلنس مالی سال کے اختتام پر ختم نہیں ہوتا ہے۔ڈی بی این کے تحت31 مارچ 2024 تک کل 1,62,871.64روپے یونیورسل ایکسیس لیوی کے طور پر کروڑ جمع کیے گئے ہیں۔

خزانہ کی وزارت کے ذریعہ 30 ستمبر 2024 تک ڈیجیٹل بھارت ندھی کی مختلف اسکیموں کے لیےمختص کیے گئے 83کروڑ 726 لاکھ کی پوری رقم استعمال کی جاچکی  ہے۔

ڈی بی این کی مختلف اسکیموں کے لیے دیے گئے/ استعمال کیے گئے فنڈز کی ریاست وار تفصیلات ڈی بی این کی ویب سائٹ (https://usof.gov.in) پر دستیاب ہیں۔

ڈی بی این کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، اس میں بھارت نیٹ، 4G پروجیکٹ، آرزومند اضلاع کے غیر احاطہ شدہ علاقوں میں موبائل سروس کی فراہمی، بائیں بازو کے انتہا پسند علاقوں میں موبائل خدمات، ہمالیائی اور سرحدی علاقوں میں موبائل خدمات، نیز موبائل خدمات سمیت مختلف اسکیموں اور پروجیکٹوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں جزائر میں،موبائل خدمات ،شمال مشرقی علاقوں میں موبائل خدمات، میگھالیہ میں موبائل خدمات، اروناچل پردیش میں موبائل خدمات اور آسام کے دو اضلاع میں بھی خدمات کااحاطہ کیا گیا ہے۔

 

********

UR-3054

(ش ح۔   ش م۔م ر)


(Release ID: 2077977) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Tamil