مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے میں پی ایم - وانی کی حیثیت

Posted On: 27 NOV 2024 3:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم کے وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم – ڈبلیو اے این آئی) فریم ورک کا مقصد ملک میں عوامی وائی فائی رسائی پوائنٹس قائم کرکے انٹرنیٹ خدمات کے پھیلاؤ کو تیز کرنا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل انڈیا کی تعمیر اور اس کے نتیجے میں ہونے والے فوائد ہیں۔  21 نومبر 2024  تک ملک میں نصب شدہ وزیراعظم  کے وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس (پی ایم – وانی) ہاٹ اسپاٹس کی کل تعداد 246993 ہے۔ نیشنل ڈیجیٹل کمیونی کیشن پالیسی، 2018 کا مقصد 2022 تک 10 ملین پبلک وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کی تعیناتی تھی۔

پی ایم – وانی فریم ورک کے تحت رجسٹرشدہ پبلک ڈیٹا آفس ایگریگیٹرز (پی ڈی او ایز) اپنے ٹیکنو تجارتی اعتبارات کی بنیاد پر اپنے پبلک ڈیٹا آفسز (پی ڈی اوز)کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرتے ہیں۔  21 نومبر  2024  تک ریاست کے لحاظ سے شمال مشرقی خطہ میں قیام کے بعد سے پی ایم – وانی اسکیم کے تحت قائم کیے گئے  پی ڈی اوزکی تعداد درج ذیل ہے:

نمبر شمار

ریاست کا نام

وائی  - فائی ہاٹ اسپاٹس کی تعداد

  1.  

اروناچل پردیش

1017

  1.  

منی پور

19

  1.  

میگھالیہ

256

  1.  

میزورم

03

  1.  

ناگالینڈ

78

  1.  

تریپورہ

309

 

کل

1682

یہ معلومات وزیر مملکت برائے مواصلات ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔

************

U.No:3050

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2077933) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil