کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اہم اور اسٹریٹجک منرل بلاکس کی نیلامی کی قسط چہارم مکمل ہو گئی

Posted On: 27 NOV 2024 3:12PM by PIB Delhi

کانوں کی وزارت نے اہم اور اسٹریٹجک معدنی بلاکس کی ای-نیلامی کی قسط  چہارم (این آئی ٹی مورخہ 24 جون 2024) کے تحت مزید دو معدنی بلاکس کی ای - نیلامی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔  یہ 7 نومبر 2024 کو مرکزی حکومت کے ذریعے ای - نیلامی کی قسط چہارم کے تحت آٹھ منرل بلاکس کے لیے ترجیحی بولی دہندگان کے بارے میں اعلان کے علاوہ ہے، جس سے قسط چہارم میں کامیاب بلاکس کی کل تعداد  10ہو گئی ہے۔

نیلامی کی قسط چہارم کے اضافی دو کامیاب بلاکس کی اہم تفصیلات یہ ہیں:

نمبر شمار

بلاک کا نام

ریاست

معدنی نام

رعایت کی قسم

ترجیحی بولی دہندہ کا نام

حتمی قیمت کی پیشکش(فیصد)

1

پونچی گریفائٹ بلاک

جھارکھنڈ

گریفائٹ

ایم ایل

ستگورو مائننگ پرائیویٹ لمیٹڈ

752.05فیصد

2

وڈاکھول- اسولی این آئی، سی آر، سی او اور ایسوسی ایٹڈ منرل بلاک

مہاراشٹر

این آئی، سی آر، سی او اور ایسوسی ایٹڈ منرل

سی ایل

آسام منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ

07.05فیصد

یہ بلاکس جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں واقع ہیں، جن میں گریفائٹ اور این آئی، سی آر،سی او، اور ایسوسی ایٹڈ منرلز کی معدنی اشیاء موجود ہیں۔

قسط چہارم کی تکمیل کے ساتھ ہی، مرکزی حکومت نے نامزد افسر کے ذریعے ای - نیلامی کی چار قسطیں کامیابی سے مکمل کی ہیں۔ ان میں این آئی ٹیز، مورخہ 29 نومبر 2023 (20 بلاکس)،  29 فروری 2024 (18 بلاکس)،  14 مارچ 2024 (دوسری کوشش میں 7 بلاکس) اور  24 جون 2024 (10 نئے بلاکس اور 11 دوبارہ نیلامی) شامل ہیں۔   ای-  نیلامی کے لیے رکھے گئے 48 بلاکس میں سے، 24 کی کامیابی کے ساتھ نیلامی ہو چکی ہے، جس میں 4 مائننگ لیز (ایم ایل) اور 20 کمپوزٹ لائسنس (سی ایل) بلاکس شامل ہیں۔

یہ سنگ میل ہندوستان کی توانائی کی منتقلی، صنعتی ترقی اور عالمی مسابقت کے لیے ضروری اہم معدنیات کی قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنا کر وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم  نربھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ کانوں کی وزارت تمام اسٹیک ہولڈرز کا ان کی فعال شرکت کے لیے شکریہ ادا کرتی ہے، جو پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے اور ہندوستان کی معدنی سلامتی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ مشترکہ کوشش ایک خود کفیل ہندوستان کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھتی ہے، جو الیکٹرا نکس، دفاع اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو آگے بڑھاتی ہے۔

************

U.No:3044

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2077913) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil