بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایم یو ایف جی بینک لمیٹڈ کے ذریعہ ڈی ایم آئی فائننس پرائویٹ لمیٹڈ کے اضافی تمسکات کی حصولیابی کو منظوری دی
Posted On:
26 NOV 2024 8:01PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن(سی سی آئی) نے ایم یو ایف جی بینک لمیٹڈ کے ذریعے ڈی ایم آئی فائننس پرائویٹ لمیٹڈ کے اضافی تمسکات کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ مجموعہ ایم یو ایف جی بینک، لمیٹڈ (ایم یو ایف جی بینک/ حصول کنندہ) ڈی ایم آئی فائننس پرائویٹ لمیٹڈ (ڈی ایم آئی فائننس/ہدف) کے اضافی تمسکات کی حصولیابی کا تصور پیش کرتا ہے۔ اس طرح ایم یو ایف جی بینک کی شیئر ہولڈنگ اضافے سے ہمکنار ہوکر ڈی ایم آئی فائننس کے سرمایہ حصص کے 20 فیصد کے بقدر ہو جائے گی۔
ایم یو ایف جی بینک جاپان کا ایک ممتاز بینکنگ ادارہ ہے جس کا صدر دفتر مارونوچی، ٹوکیو، جاپان میں ہے۔ ایم یو ایف جی بینک کی مکمل ملکیت اور کنٹرول متسوبشی یو ایف جے فائننشل گروپ کمپنی کے پاس ہے، جو ٹوکیو، جاپان میں قائم ایک مالیاتی خدمات اور ہولڈنگ کمپنی ہے۔ بھارت میں، ایم یو ایف جی بینک: (i) کارپوریٹ بینکنگ لون؛ (ii) ڈیپازٹ اکاؤنٹس؛ (iii) ترسیلات زر (iv) تجارتی مالیات؛ اور (v) بینک گارنٹی، فراہم کرتا ہے۔
ڈی ایم آئی فائنانس ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ ایک درمیانی پرت کے 'منظم طور پر اہم نان ڈپازٹ قبول کرنے والی' غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ یہ ہندوستان میں قرضوں اور قرض دینے کی خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے جس میں ذاتی قرضوں کی فراہمی، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرضے اور کھپت کے قرضے شامل ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم جلد ہی پیش کیا جائے گا۔
**********
(ش ح –ا ب ن- خ م)
U.No:3027
(Release ID: 2077721)
Visitor Counter : 9