عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پنشنرزاور بزرگوں کیلئے ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹس کی تعدادایک کروڑ سے متجاوز
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا "وزیر اعظم کا پنشنرز کو ڈجیٹل بااختیار بنانے کا خواب ڈی ایل سی مہم 3.0 کے ذریعہ پورا ہو رہا ہے"
ملک گیر ڈی ایل سی مہم 3.0 کو تمام ریاستوں سے حوصلہ افزا ردعمل موصول ہوا ہے
26.11.2024 تک 100 لاکھ ڈی ایل سی تیار، جن میں سے 30,34,218 یعنی 30 فیصد ڈی ایل سی فیس آتھنٹکیشن کے ذریعہ تیار ہو چکے ہیں
Posted On:
26 NOV 2024 7:38PM by PIB Delhi
پنشنرز اور بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے شروع کیے گئے ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ ( ڈی ایل سی) نے جاری مہم " ڈی ایل سی 3.0" میں ریکارڈ ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔
آج یہاں یہ جانکاری دیتے ہوئے پرسنل/ڈی او پی ٹی/ڈی اے آر پی جی کے مرکزی وزیر انچارج ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ کامیابی بزرگ شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو عملی جامہ پہنائے گی، جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ اتوار کو اپنے پروگرام "من کی بات" میں کیا تھا۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 24 نومبر 2024 کو من کی بات کے 116 ویں ایپی سوڈ میں کہا تھا، "اب ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کی سہولت سے چیزیں بہت آسان ہو گئی ہیں جس میں اب بزرگوں کو بینک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹکنالوجی کی مدد کی ضرورت ہے، اس کی وجہ سے آج ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے 2 لاکھ بزرگ ایسے ہیں جن کی عمر 80 سال سے زیادہ ہو گئے ہیں۔"
ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن نے کہا "پینشنرز کو ڈجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے وزیر اعظم مودی کے ویژن کو ڈی ایل سی مہم 3.0 کے کامیاب نفاذ کے ذریعے پورا کیا جا رہا ہے، جس میں پنشنرز کی بہبود کے محکمے، کنٹرولر جنرل ڈیفنس اکاؤنٹس، وزارت ریلوے، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، محکمہ ڈاک، آئی پی پی بی، یو آئی ڈی اے آئی اور پنشنرز کی فلاحی تنظیمیں پنشنرز کے ڈجیٹل بااختیار بنانے کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس کے لیے پوری حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔"
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشنرز کو ڈجیٹل طور پر بااختیار بنانے کے لیے نیشنل میڈیا سنٹر، نئی دہلی سے ملک گیر ڈجیٹل جیون پرمان پتر مہم 3.0 کا آغاز کیا۔ ڈی ایل سی مہم 3.0 ہندوستان کے 800 شہروں/قصبوں میں 1-30 نومبر 2024 تک منعقد کی جا رہی ہے۔ 1-25 نومبر 2024 تک 800 شہروں/اضلاع میں 1984 کیمپ لگائے گئے، اور ملک بھر میں 1.8 لاکھ پوسٹ مین تعینات کیے گئے ہیں۔
26.11.2024 تک 100 لاکھ ڈی ایل سی تیار کیے گئے ہیں، جن میں سے 30,34,218 ڈی ایل سی کا مطلب ہے کہ 30 فیصدسے زیادہ ڈی ایل سی فیس آتھنٹکیشن کی تصدیق کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ ڈی ایل سی مہم 3.0 کے تحت چہرے کی تصدیق کے ذریعے جمع کرائی گئی اور اس میں 202 گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس مہم کے ایک حصے کے طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کے ساتھ 5 میگا کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے، جن میں سے 3 دہلی، 1 بنگلور اور 1 حیدرآباد میں منعقد ہوا۔
کیمپوں کے دوران پنشنرز اور پنشنرز کی فلاحی تنظیموں نے نشاندہی کی کہ ڈجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کا فروغ پنشنرز بالخصوص بوڑھے، معذور اور ہسپتال میں داخل افراد کی زندگیوں کو آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ کامیابی ہر پنشنر کے فائدے کے لیے ڈجیٹل ٹولز کے استعمال کے لیے حکومت ہند کےعزم مصمم کا منہ بولتا کا ثبوت ہے۔
*****
ش ح۔ ظ ا
UR- No.3020
(Release ID: 2077720)
Visitor Counter : 6