بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے جونگ سونگ انویسٹ مینٹس پرائویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ ریبل فوڈس پرائویٹ لمیٹڈ میں حصص کی مجوزہ خریداری کو منظوری دی

Posted On: 26 NOV 2024 8:01PM by PIB Delhi

بھارت کے مسابقتی کمیشن نے ریبل فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ میں جونگ سونگ انویسٹمنٹس پرائویٹی لمیٹڈ کے حصص کی مجوزہ حصولیابی کی منظوری دے دی ہے ۔ اس مجوزہ مجموعہ میں کچھ لازمی طور پر تبدیل ہونے والے ترجیحی حصص کی رکنیت اور ریبل فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ (ریبل فوڈز) کے ذریعہ جونگ فوڈز پرائویٹ لمیٹڈ (جونگ سنوگ) کے ایکویٹی شیئرز کے حصول کا تصور پیش کیا گیا ہے۔

جونگ سونگ ، جو کہ ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے، یہ ٹیماسیک ہولڈنگس (پرائویٹ) لمیٹڈ  (ٹیماسیک)کی بالواسطہ مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی ہے۔ ٹیماسیک ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے جس کا صدر دفتر سنگاپور میں ہے۔ ٹیماسیک کا عالمی پورٹ فولیو صنعتوں کے ایک وسیع میدان پر احاطہ کرتا ہے۔

ریبل فوڈز (اس سے وابستہ اداروں سمیت) خوراک سے متعلق خدمات کے منظم کاروبار میں مصروف ہے اور دیگر سرگرمیوں کے علاقہ، کلاؤڈ کچن، ریستوراں، فوڈ کورٹ، اور کیفے چلاتی ہے۔

کمیشن کا تفصیلی حکم جلد ہی پیش کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- خ م)

U.No:3026


(Release ID: 2077715) Visitor Counter : 5


Read this release in: English