کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی پی آئی آئی ٹی نے 2,000 سے زیادہ انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ اسٹارٹ اپس کے لیے وین زو کے ساتھ دو سال کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
تین سو ارب امریکی ڈالر کی عالمی گیمنگ مارکیٹ میں ہندوستان کی حصہ داری میں اضافہ ہوگا
مفاہفت نامے کے تحت کوڈنگ، اینیمیشن، گیم ڈیزائن میں پیشہ ور افراد کو تربیت دے کر شعبے میں ٹیلنٹ کے خلا کو پُر کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی
یو ایس آئی ایس پی ایف کی رپورٹ کے مطابق انٹرایکٹو انٹرٹینمنٹ سیکٹر 2034 تک 60 بلین ڈالر سے زیادہ ترقی کرے گا اور 20 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا
Posted On:
26 NOV 2024 4:46PM by PIB Delhi
عالمی گیمنگ صنعت میں ہندوستان کی بہترین پوزیشن کو نئے سرے سے مستحکم کرنے کے لیے، صنعت اور اندرون ملک تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے ہندوستان کے سب سے بڑے سماجی گیمنگ اور انٹرایکٹو تفریحی پلیٹ فارم وین زو کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اپنی نوعیت کے اس اشتراک سے صنعتوں سے متعلق معلومات، مینٹور شپ اور عالمی امکانات تک رسائی فراہم کرتے ہوئے 2,000 سے زیادہ اسٹارٹ اپس، اختراع کار، اور طلباء کے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
گیمنگ اور ٹکنالوجی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے وژن سے مطابقت رکھتے ہوئے ،یہ پہل 300 بلین ڈالر کی عالمی گیمنگ مارکیٹ کا ایک اہم حصہ حاصل کرتے ہوئے، انٹرایکٹو تفریح میں ہندوستان کو ایک عالمی رہنما کے طور پر قائم کرنے کے لیے ایک طویل سفر طے کرے گی۔
جوائنٹ سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی، جناب سنجیو سنگھ نے کہا کہ مفاہمت نامے کا مقصد پیشہ ور افراد کو کوڈنگ، اینیمیشن، گیم ڈیزائن اور ترقی میں جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے شعبے میں ٹیلنٹ کے خلا کو پر کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ یو ایس آئی ایس پی ایف کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، امکان ہے کہ ہندوستان کا انٹرایکٹو انٹرٹیمنٹ کا شعبہ 2034 تک 60 بلین ڈالر تک وسعت پائے گا، جس سے 20 لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی- وین زو شراکت داری کو اسٹارٹ اپس کو تیار کرتے ہوئے ہیکاتھون، ورکشاپس، کام میں تیزی لانے کے پروگراموں اور متعلقہ تقریبات کے ذریعے اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ دو سال کے اس مفاہمت نامے کا مقصد بھارت کے انٹرایکٹیو انٹرٹیمنٹ شعبے کی ترقی میں تیزی لانے کے لیے اختراع کو فروغ دینا ، ہنرمند ٹیلنٹ تیار کرنا اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس کو مقابلے کے لیے وسعت دینا ہے۔
اس کے علاوہ، اس اشتراک کا بنیادی مقصد ڈی پی آئی آئی ٹی کے ساتھ ہم آہنگی میں وین زو کے ذریعے مہارت کا ایک مرکز قائم کرنا ہے۔ سی او ای اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے ایک لانچ پیڈ کے طور پر کام کرے گا، جو اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرے گا جیسے کہ ایک ہنر مند، صنعت کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر، ہندوستانی گیمنگ اثاثوں کے لیے اقتصادی حکمت عملیوں میں اختراع، عالمی معیار کی عالمی منڈیوں کے لیے 'میڈ ان انڈیا' دانشورانہ املاک تیار کرنا، معیار، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ( ایف ڈی آئی) کو راغب کرنا اور ہندوستان میں انٹرایکٹو ٹیکنالوجی مصنوعات کی مینوفیکچرنگ کوفروغ دینا ہے۔ اقتصادی امور اورٹیلنٹ کے خلا کو پُر کرنے جیسے دیرینہ چیلنجوں سے نمٹنے کے ذریعے، سی او ای ہندوستان کی گیمنگ اور انٹرایکٹو تفریحی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
مزید برآں، مفاہمت نامے سے وین زو کے فلیگ شپ ٹیک ٹرائمف پروگرام (بھارت ایڈیشن) کو وسعت ملے گی، جو کہ ہندوستان کے سرفہرست گیم ڈویلپرز کی شناخت اور ان کی رہنمائی کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ یہ پروگرام پہلے ہی عالمی فورمز جیسے کہ گیم ڈیولپرز کانفرنس ( جی ڈی سی) اور گیمس کام ایل اے ٹی اے ایم میں ہندوستان کے گیمنگ ٹیلنٹ کو پیش کر چکا ہے اور اب ڈی پی آئی آئی ٹی کے تعاون سے اس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔
جناب سنجیو سنگھ نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری ایک پروڈیوسر اور برآمد کار کے طور پر ہندوستان کی بہترین صلاحیت کو بروئے کار لانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وین زو کے ساتھ تعاون کے ذریعے، جدت کو فروغ دینے، انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے، اور اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کے لیے بااختیار بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جناب سنجیو نے مزید کہا کہ یہ پہل ہندوستان کو انٹرایکٹو ٹکنالوجی میں ایک رہنما بنانے کے ہمارے وژن کے مطابق ہے، جو پی ایم مودی کے خود کفیل ہندوستان کے وژن میں با معنی تعاون کررہی ہے۔
****
(ش ح۔ا ع خ۔ م ذ)
U N:2991
(Release ID: 2077536)
Visitor Counter : 11