وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے گوا میں ہندوستان-تنزانیہ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی تیسری میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 26 NOV 2024 3:21PM by PIB Delhi

ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی (جے ڈی سی سی) کی تیسری میٹنگ 26 نومبر 2024 کو گوا میں منعقد  ہوئی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے وسیع شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بڑھتی ہوئی تربیتی شراکت داری اور خدمات کے بدلے خدمات ، سمندری اور دفاعی صنعت میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے گزشتہ جے ڈی سی سی ایس کے دوران کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا، اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے  کے لیے نئے شعبوں پر گفتگو کی ۔

جوائنٹ سکریٹری جناب امیتابھ پرساد کی قیادت میں ہندوستانی وفد میں وزارت دفاع اور مسلح افواج کے سینئر افسران شامل تھے۔ تنزانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر  جناب بشوادیپ ڈے نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں تنزانیہ کے وفد کی قیادت لینڈ فورسز کے کمانڈر میجر جنرل فضیل عمری ناندو نے کی۔

دورے کے ضمن میں ، تنزانیہ کا نمائندہ وفد گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کا دورہ کرے گا اور  بندرگاہ کی ترقی اور جہاز سازی میں ہندوستان کی صلاحیتوں کا براہ راست مشاہدہ کرے گا ۔ یہ وفد گوا میں آئی این ایس ہنسا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائیڈروگرافی کا دورہ بھی کرنے والا ہے۔

ہندوستان تنزانیہ کے ساتھ قریبی، متحرک اور دوستانہ تعلقات رکھتا ہے، جو مضبوط صلاحیت سازی اور شراکت داری کے مواقع سے وجود پذیر ہوتے ہیں ۔دونوں ممالک کا دفاعی تعاون کی رہنمائی کے لیے پانچ سالہ روڈ میپ ہے۔

***

UR-2990

(ش ح۔   م ش ع۔م ر)


(Release ID: 2077502) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil