کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان نے ریاض ڈیزائن لاء ٹریٹی کے حتمی مسودے پر دستخط کئے
ہندوستان نے جامع ترقی اور دانشورانہ املاک کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا
Posted On:
26 NOV 2024 11:14AM by PIB Delhi
تقریباً دو دہائیوں کی بات چیت کے بعد، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے رکن ممالک نے تاریخی ڈیزائن لاء ٹریٹی (ڈی ایل ٹی ) کو اپنایا۔ ریاض ڈیزائن لاء ٹریٹی کے حتمی مسودے پر دستخط کرکے، ہندوستان نے جامع ترقی کو فروغ دینے اور دانشورانہ املاک کے تحفظ تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لیےاپنی پیشرفت کو آگے بڑھایا اور اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ معاہدہ صنعتی ڈیزائن کے تحفظ کے لیے طریقہ کار کے فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے، متعدد دائرہ اختیار میں رجسٹریشن کے عمل کی کارکردگی اور رسائی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ طریقہ کار کی ضروریات کو معیاری بنا کر،ڈی ایل ٹی انتظامی بوجھ کو کم کرتا ہے، اس طرح ڈیزائن میں عالمی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتا ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہموار ڈیزائن کے تحفظ کے فوائد تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل رسائی ہوں، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) ، اسٹارٹ اپس اور آزاد ڈیزائنرز پر زور دیا جائے۔
ڈی ایل ٹی نے ڈیزائن کے درخواست دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کئی کلیدی تجویزات متعارف کرائی ہیں، جن میں وقت کی نرمی، کھوئے ہوئے حقوق کی بحالی، ترجیحی دعووں کو درست کرنے یا شامل کرنے کا اختیار، اسائنمنٹس اور لائسنسوں کو ریکارڈ کرنے کے لیے آسان طریقہ کار اور ایک ہی ایپلیکشین میں کئی ڈیزائن فائل کرنے کا متبادل شامل ہیں۔ یہ تبدیلیاں ڈیزائن کے درخواست دہندگان کے لیے زیادہ لچک فراہم کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ، یہ سمجھوتہ معاہدہ کرنے والے فریقوں کو الیکٹرانک صنعتی ڈیزائن کے نظام کو نافذ کرنے اور ترجیحی دستاویزات کے الیکٹرانک تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام اور اسٹارٹ اپ انٹلیکچوئل پراپرٹی پروٹیکشن (ایس آئی پی پی) اسکیم جیسی پہل کے ساتھ مل کر، یہ تجویزات اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کو عالمی سطح پر ڈیزائن کے حقوق کو محفوظ بنانے، ان کی مسابقت کو بڑھانے اور مارکیٹ کی ترقی میں معاونت کرنے میں مدد کریں گی۔
ہندوستان، تخلیقی صلاحیتوں اور دستکاری کے اپنے بھرپور ورثے کے ساتھ، طویل عرصے سے پائیدار اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ڈیزائن کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ ڈیزائن کے تحفظ پر ملک کی پالیسی نے اختراعات کے لئے ایک عمل انگیز کے طور پر متاثر کن نتائج فراہم کیے ہیں۔ گزشتہ دہائی کے دوران، بھارت میں ڈیزائن کی رجسٹریشن تین گنا بڑھ گئی ہے، صرف گزشتہ دو برسوں میں گھریلو فائلنگ میں 120فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر، گزشتہ برس ڈیزائن ایپلی کیشنز میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
*****
ش ح۔ م ش۔ ع د
U-No. 2966
(Release ID: 2077308)
Visitor Counter : 13