کارپوریٹ امور کی وزارتت
قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی نے ایل ایل پی (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے سیکشن 34 اے کے تحت نوٹیفائی کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو آڈیٹنگ کے معیارات کو حتمی شکل دی اور اس پر عمل کی سفارش کر دی
اتھارٹی نے آڈیٹنگ پر 40 معیارات اور کوالٹی مینجمنٹ پر متعلقہ معیارات کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے
Posted On:
25 NOV 2024 7:25PM by PIB Delhi
قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی نے ایل ایل پی (ترمیمی) ایکٹ 2021 کے سیکشن 34 اے کے تحت نوٹیفائی کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو آڈیٹنگ کے معیارات کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل کی سفارش کے لیے 25 نومبر 2024 کو اپنی 19ویں میٹنگ کی۔
اتھارٹی نے آڈیٹنگ پر 40 معیارات اور کوالٹی مینجمنٹ سے متعلقہ معیارات کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں اتھارٹی نے 11-12 نومبر 2024 کو ہونے والی اپنی 18ویں میٹنگ میں حتمی شکل دی تھی۔
میٹنگ میں شرکت کرنے والے قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی کے 8 ممبران میں سے 7 ممبران - كیگ، ریزرو بینك آف انڈیا کے نمائندے، دو آزاد ماہرین پروفیسر نارائن سوامی، ریٹائرڈ پروفیسر آئی آئی ایم بنگلور، پروفیسر سنجے کلاپور، پروفیسر آئی ایس بی، حیدرآباد، قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی کے دو کل وقتی اراکین اور اتھارٹی كےچیئرپرسن اس تجویز کی حمایت میں تھے۔ آئی سی اے آئی کے اراکین نے بھی تجاویز کی حمایت کی (صدر، آئی سی اے آئی اور چیئرمین، اے ایس بی اور چیئرمین اے اے ایس بی نے ای میل کے ذریعے خیالات کا اظہار کیا) ایس كیو ایمس، ایس اے 299، ایس اے 600 اور ایس اے 800، 810، 805 کے لیے بہر حال ان کے تحفظات تھے جیسا کہ ان کی طرف سے اس سے قبل پچھلی میٹنگ میں طے شدہ ایس ایز اور ایس كیو ایمس کے سلسلے میں اظہار خیال کیا گیا تھا اور انہیں ایل ایل پیز کے آڈٹ کے لیے زیر غور تجویز کے سلسلے میں بھی دہرایا گیا تھا۔
مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد ان معیارات كو 1.04.2026 سےنافذ كرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔
******
U.No:2942
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2077114)
Visitor Counter : 7