وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی سیاحوں کی آمد

Posted On: 25 NOV 2024 6:09PM by PIB Delhi

وزارت سیاحت اہم اور ممکنہ سیاحی کی سرگرمیاں پیدا کرنے والے بازاروں میں مختلف پروموشنل سرگرمیاں انجام دیتی ہے جن کا مقصد بھارت کی سیاحت کی صلاحیت کو ظاہر کرنا اور ریاست ہماچل پردیش سمیت ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ پروموشنل سرگرمیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

  1. بین الاقوامی ٹریول میلوں اور نمائشوں میں شرکت جیسے ورلڈ ٹریول مارکیٹ (ڈبلیو ٹی ایم) لندن، فیریا انٹرنیشنل ڈی ٹورزمو (ایف آئی ٹی آر) میڈرڈ، انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ہاسپٹلٹی شو (ایم آئی ٹی ٹی) ماسکو، ایشیا پیسیفک اننسینٹوزاور میٹنگز ایونٹ (اے آئی ایم ای) سڈنی، انٹرنیشنل ٹورزمسبورس (آئی ٹی بی) برلن، عرب ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) دبئی، انٹرنیشنل میٹنگ ایکسچینج (آئی ایم ای ایکس) فرینکفرٹ، بین الاقوامی اور فرانسیسی ٹریول مارکیٹ (آئی ایف ٹی ایم) ٹاپ ریسا پیرس، جاپان ایکسپو، انٹرنیشنل ٹورازم ایشیا (آئی ٹی بی ایشیا)، سنگاپور وغیرہ۔

  2. وزارت کے ذریعے چلو انڈیا پہل کا افتتاح کیا گیا جس کا مقصد بڑے پیمانے پر بھارتی تارکین وطن کو انکریڈیبل انڈیا کا سفیر بننے کی ترغیب دینا اور اپنے پانچ غیر بھارتی دوستوں کو ہر سال بھارت کا دورہ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

  3. بھارتی تارکین وطن کی رجسٹریشن کے لیے ایک چلو انڈیا پورٹل بھی تیار کیا گیا ۔ ریفرل پروگرام کے تحت بھارت کا دورہ کرنے والے ایک لاکھ غیر ملکی سیاحوں کو مفت ای ویزا دینے کا اعلان کیا گیا۔

  4. وزارت سیاحت نے 27 ستمبر، 2024 کو انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل (www.incredibleindia.gov.in) پر انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب کا افتتاح کیا ہے۔ انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب اعلیٰ معیار کی تصاویر، فلموں، بروشرز اور نیوز لیٹرز کا ایک جامع ڈیجیٹل ذخیرہ ہے جس تک دنیا بھر کے صنعت کے اسٹیک ہولڈروں (ٹریول میڈیا، ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس) آسانی سے رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل سیاحوں پر مرکوز، ون اسٹاپ ڈیجیٹل حل ہے جو بھارت کے سیاحوں کے لیے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  5. وزارت کے ہاسپٹلٹی پروگرام کے تحت میڈیا شخصیات، ٹور آپریٹرز اور رائے سازوں کو ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دینا۔

  6. یہ پروموشن ریاستی حکومتوں اور بیرون ممالک بھارتی مشنوں کے تعاون سے کی جارہی ہے جس میں 20 شناخت شدہ بھارتی مشن بھی شامل ہیں۔

وزارت سیاحت، حکومت ہند سیاحت کے اسٹیک ہولڈروں کے ذریعہ وصول کردہ ریٹ اسٹرکچر کا فیصلہ کرنے والی ریگولیٹری اتھارٹی نہیں ہے۔

یہ جانکاری سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2935


(Release ID: 2077016) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil