وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

زونل ثقافتی مراکز

Posted On: 25 NOV 2024 6:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ملک بھر میں لوک آرٹ اور ثقافت کی مختلف شکلوں کی حفاظت ، فروغ اور تحفظ کے لیے اور مختلف خطوں کی ثقافتوں کی ترقی کے لیے میکانزم قائم کرنے کے لیے ملک میں سات زونل ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی) قائم کیے ہیں جن کے صدر دفاتر پٹیالہ (پنجاب)، ناگپور (مہاراشٹر)، ادے پور (راجستھان)، پریاگ راج (اتر پردیش)، کولکتہ (مغربی بنگال)، دیماپور (ناگالینڈ) اور تھنجاور (تمل ناڈو) ہیں۔ ان زیڈ سی سیز کے قیام کا مینڈیٹ ان علاقوں کی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کو ثقافتی طور پر ایک دھاگے میں پرونا ہے۔ ان زیڈ سی سیز کے قیام کے اغراض و مقاصد یہ ہیں:

  • متعلقہ زون میں فنون لطیفہ کی پروجیکشن اور تشہیر کو محفوظ اور فروغ دینا۔

  • ان کے متمول ثقافتی تنوع کو فروغ دینا ۔

  • لوک اور قبائلی فنون کی حوصلہ افزائی کرنا اور معدوم ہونے والے فنون کا تحفظ کرنا۔

  • تخلیقی ثقافتی مواصلات میں نوجوانوں کو شامل کرنا اور مختلف شعبوں کے مابین روابط اور بھارتی ثقافت میں ان کی شراکت پر خصوصی زور دینا۔

عمارتوں سمیت سازوسامان اور بنیادی ڈھانچے کی لاگت کے لیے ہر زیڈ سی سی کو ایک کارپس فنڈ فراہم کیا گیا ۔ حکومت ہند نے 7ساتویں اور دسویں پلان میں تمام سات زیڈ سی سی کو 10.00 کروڑ روپے فراہم کیے۔ سال 2014-15 کے دوران چھ (6) زیڈ سی سی یعنی نارتھ زون کلچرل سینٹر، پٹیالہ کو 10.00 کروڑ روپے کی اضافی رقم فراہم کی گئی۔ ساؤتھ زون کلچرل سینٹر، تھانجاور۔ ساؤتھ سنٹرل زون کلچرل سینٹر، ناگپور۔ ویسٹ زون کلچرل سینٹر، ادے پور۔ نارتھ سنٹرل زون کلچرل سینٹر، پریاگ راج اور ایسٹرن زونل کلچرل سینٹر، کولکاتا اور نارتھ ایسٹ زون کلچرل سینٹر (این ای زیڈ سی سی)، دیماپور کو کارپس بڑھانے کے لیے 20.00 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ، جس سے این ای زیڈ سی سی، دیماپور کے لیے کل رقم 30.00 کروڑ روپے اور بقیہ چھ زیڈ سی سی کے لیے 20.00 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ ان زیڈ سی سی کے تمام انتظامی اخراجات اس کارپس فنڈ پر جمع ہونے والے سود سے پورے کیے جارہے ہیں۔ ہر مرکز کے ذریعہ درکار زمین ریاستی حکومتوں کے ذریعہ مفت فراہم کی گئی جس میں زیڈ سی سی کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔

ملک میں آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیے یہ زیڈ سی سیز سال بھر باقاعدگی سے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں جس کے لیے انھیں سالانہ گرانٹ ان ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت ثقافت ان زیڈ سی سی کے ذریعے راشٹریہ سنسکرت مہوتسو (آر ایس ایم) کا بھی اہتمام کرتی ہے جہاں پورے بھارت کے فنکاروں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوتی ہے جو ان پروگراموں کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ نومبر 2015 سے اب تک ملک بھر میں وزارت ثقافت کے ذریعے چودہ (14) آر ایس ایم اور چار (04) زونل سطح کے آر ایس ایم کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ آرٹ اور ثقافت کے فروغ کے لیے ہر سال ان زیڈ سی سیز کی طرف سے کم از کم 42 علاقائی میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2934


(Release ID: 2077014) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi