وزارات ثقافت
ڈیجیٹائزیشن اور ریکارڈ کا تحفظ
Posted On:
25 NOV 2024 6:20PM by PIB Delhi
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) حکومت ہند کی پائیدار قدر کے ریکارڈ کا نگہبان ہے۔ 11 مارچ 1891کو کولکاتا میں امپیریل ریکارڈ ڈپارٹمنٹ کے طور پر قائم کردہ، یہ جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے آرکائیو ذخیروں میں سے ایک ہے۔ اس کے پاس عوامی ریکارڈ کا وسیع ذخیرہ ہے جس میں فائلیں ، جلدیں ، نقشے ، صدر جمہوریہ سے منظور شدہ بل ، معاہدے ، نایاب مخطوطات ، اوریئنٹل ریکارڈ ، نجی کاغذات ، کارٹوگرافک ریکارڈ ، گزٹ اور گزیٹرز کا اہم مجموعہ ، مردم شماری کے ریکارڈ ، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مباحث ، قانونی طور پر ممنوع لٹریچر ، سفری اکاؤنٹس وغیرہ شامل ہیں۔
این اے آئی کی تحویل میں موجود ریکارڈ کی کل تعداد 34 کروڑ صفحات (تقریباً) ہے، جس میں مختلف وزارتوں، محکموں کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ نجی اور مشرقی ریکارڈ کا مجموعہ بھی شامل ہے۔
2.25 کروڑ (تقریباً) ریکارڈ شیٹس کے انتہائی خستہ ریکارڈ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور ان ریکارڈوں کی مرمت اور بحالی کے لیے ضروری کارروائی ایک مشن موڈ میں ایک آؤٹ سورس ایجنسی کے ذریعہ کی جارہی ہے۔
اب تک این اے آئی نے تقریبا 5,50,58,949 صفحات کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا ہے اور 28,49,41,031 صفحات کے ریکارڈ کو ابھی ڈیجیٹلائز کیا جانا باقی ہے۔
نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کی تحویل میں آرکائیو ریکارڈ کی مرمت اور بحالی کے لیے دنیا بھر میں تحفظ کے تمام ضروری طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے جیسے پریوینٹو، کیوریٹیو اور بحالی کا تحفظ۔
این اے آئی کے ’’اسکول آف آرکائیو اسٹڈیز‘‘ میں ، آرکائیوز اینڈ ریکارڈز مینجمنٹ میں ایک سالہ ڈپلومہ کورس کے تحت ریکارڈ کی مرمت اور بحالی کے لیے امیدواروں کو تربیت دی جاتی ہے۔ این اے آئی کے ذریعہ ’’ریکارڈ کی سروس اور کتابوں، مخطوطات اور آرکائیوز کے تحفظ‘‘پر مختصر مدتی کورس بھی منعقد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل آرکائیوز آف انڈیا نے وزارت ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے تعاون سے 900 امیدواروں کو ریکارڈ کے تحفظ اور تحفظ کے بارے میں تربیت فراہم کی ہے۔
یہ جانکاری ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2932
(Release ID: 2077013)
Visitor Counter : 9