محنت اور روزگار کی وزارت
عارضی کارکنان اور پلیٹ فارم کارکنان کے لیے سماجی تحفظ
عارضی کارکنان اور پلیٹ فارم کارکنان کے لیے سماجی تحفظ اور بہبودی فوائد بہم پہنچانے کی غرض سے فریم ورک تجویز کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی
Posted On:
25 NOV 2024 6:01PM by PIB Delhi
عارضی کارکنان اور پلیٹ فارم کارکنان کی تعریف پہلی مرتبہ کوڈ آن سوشل سکیورٹی 2020 میں کی گئی ہے، جسے پارلیمنٹ نے نافذ کیا ہے۔ عارضی اور پلیٹ فارم کارکنان کے لیے سماجی تحفظ اور بہبود سے متعلق تجاویز کا ضابطے میں ذکر کیا گیا ہے۔
یہ ضابطہ جیون بیمہ اور معذوری بیمہ، حادثاتی بیمہ، صحت اور زچگی کے فوائد، بڑھاپے کے تحفظ وغیرہ سے متعلق معاملات پر عارضی اور پلیٹ فارم کارکنان کے لیے مناسب سماجی تحفظ کے اقدامات کے تعین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ضابطہ بہبودی اسکیم کو سرمائے کی فراہمی کے سلسلے میں ایک سماجی تحفظاتی فنڈ قائم کرنے کے لیے بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔
متعلقہ فریقوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ عارضی کارکنان اور پلیٹ فارم کارکنان کو سماجی تحفظ اور فلاحی فوائد بہم پہنچانے کے لیے دیگر فریم ورک تجویز کرے گی۔
محنت اور روزگار کی وزارت کی جانب سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے کہ وہ ای-شرم پورٹل پر خود کو اور ان کے ساتھ کام کرنے والے پلیٹ فارم کارکنان کو رجسٹر کریں۔
یہ اطلاع آج لوک سبھا میں محنت و روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن- خ م)
U.No:2929
(Release ID: 2077002)
Visitor Counter : 8