وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav
iffi banner

فیشن انڈسٹری کے پس منظر نے میرے فلم سازی کے انداز کو متاثر کیا، خاص طور پر بصری کہانی سنانے اور تفصیل پر توجہ دینے میں: ‘سالی محبت’ کے پروڈیوسر منیش ملہوترا


اپنے آبائی ملک میں اِفّی میں پریمیئر ہونے پر فخر ہے: معاون پروڈیوسر، جیوتی دیشپانڈے

ہمارا مقصد ایک ایسی کہانی تخلیق کرنا ہے، جو سامعین کے ساتھ گہرائی سے جڑے گی: ڈائریکٹر ٹسکا چوپڑا

دھوکہ دہی، انتقام، اور دھندلی حقیقتوں کی ایک دلفریب کہانی میں، فلم ‘سالی محبت’ ماضی اور حال کے درمیان پیچیدہ تعلق کو بیان کرتی ہے، جو ایک سنسنی خیز فلم پیش کرتی ہے، جو خام جذبات اور بھرپور کردار پر مبنی ڈرامے کو تلاش کرنے کے لیے پلاٹ کی پیچیدگیوں سے ماورا ہے۔ متحرک ریاست گوا میں منعقد ہونے والے 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی) کے دوران منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں، 'سالی محبت' کی ٹیم نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کی اور فلم بنانے کے بارے میں اپنے تجربے اور امنگوں کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-15-1WVXY.jpg

مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے، بطور پروڈیوسر اپنا آغاز کرتے ہوئے، اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح ان کی فیشن انڈسٹری کے پس منظر نے ان کے فلم سازی کے انداز کو متاثر کیا، خاص طور پر بصری کہانی سنانے اور تفصیل پر توجہ دینے میں۔ انہوں نے ایک بنیاد پر مبنی، مستند بیانیے کی اہمیت پر زور دیا،جو تماشے کے بجائے کردار کی گہرائی پر مرکوز تھا۔ ملہوترا نے روایتی پلاٹ کی پیچیدگیوں پر بھروسہ کرنے کے بجائے، وہڈونیٹ کی صنف کو تلاش کرنے کے بارے میں جوش کا اظہار کیا، جس کا مقصد ایک ایسی کہانی تخلیق کرنا ہے، جو جذباتی طور پر گونجتی ہو اور سامعین سے جڑی ہو۔

معاون پروڈیوسر جیوتی دیش پانڈے نے پیچیدہ کہانی سنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس بات کی نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں وہڈونیٹ نے بڑی کامیاب فلمیں نہیں دیکھی ہیں۔ انہوں نے فلم کا ہندوستان میں پریمیئر کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور فلم کے آبائی ملک میں عالمی پریمیئرز کی نایابیت پر زور دیا۔ دیش پانڈے خاص طور پر فلم کے کردار سے چلنے والے نقطہ نظر کے بارے میں پرجوش تھیں، یہ واضح  کرتے ہوئے کہ یہ صدمے کی قدر پر انحصار کرنے کی بجائے اپنی جذباتی مصروفیت کے لیے کس طرح نمایاں ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/22-15-27HZ3.jpg

ہدایتکار ٹسکا چوپڑا نے فلم کے لیے اپنے وژن کے بارے میں بات کی، جس میں روایتی استعاروں کی صنف کے بجائے باریک بینی اور جذباتی گونج پر توجہ دی گئی۔ انہوں نے ٹیم کے اندر تعاون پر زور دیا، جہاں اسکرپٹ سے لے کر پرفارمنس تک ہر تفصیل نے فلم کے مجموعی اثر میں حصہ ڈالا۔

اداکار دیبیندو نے بیرونی سسپنس کے بجائے کردار کی پیچیدگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، فلم کی عام وہڈونیٹ سے علیحدگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ٹیم نے کرداروں کے تعلقات اور محرکات کے ذریعے نفسیاتی تناؤ پیدا کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ سامعین کی مصروفیت کہانی کی گہرائی اور اس کے جذباتی مرکز میں قائم ہے۔

ٹیم نے ایک ایسی فلم بنانے کے اپنے مقصد پر زور دیتے ہوئے نتیجہ اخذ کیا، جو جذباتی طور پر متاثر کن اور فکر انگیز ہو اور اس بات کو یقینی بنائے کہ سامعین پرکرداروں اور ان کے محرکات کے بارے میں گہری سمجھ  پیدا  ہو ۔

پریس کانفرنس تفصیل سے  یہاں دیکھی جا سکتی ہے :

************

U.No:2905

ش ح۔اک۔ق ر

iffi reel

(Release ID: 2076875)