پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس 2024 کے آغاز سے قبل جناب راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے قائدین ایوان کے ساتھ حکومت کی میٹنگ
پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو بحسن خوبی چلانے کے لیے تمام پارٹی لیڈروں سے تعاون اور حمایت کی درخواست کی
یوم آئین سے متعلق اہم تقریب 26 نومبر 2024 کو سنٹرل ہال ، سمویدھان سدن میں منعقد ہوگی
75 ویں سالگرہ کے یادگاری پروگراموں کا مقصد آئین میں درج اقدار کا اعادہ اور شہریوں کو جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا جائز کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے
Posted On:
24 NOV 2024 8:28PM by PIB Delhi
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس 2024 کے آغاز سے قبل آج وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین ایوان کے ساتھ حکومت کی ایک میٹنگ ہوئی ۔ پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے فلور لیڈروں کی میٹنگ میں تمام شرکاء کا استقبال کیا ۔ انہوں نے اپنے افتتاحی کلمات میں بتایا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بروز پیر 25 نومبر 2024 کو شروع ہوگا اور سرکاری امور کے تقاضوں سے مشروط اجلاس جمعہ 20 دسمبر 2024 کو اختتام پذیر ہو سکتا ہے ۔ 26روزہ اجلاس میں کُل 19 نشستیں ہوں گی ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس اجلاس کے دوران ممکنہ طور پر پیش کرنے کے لیے 16 قانون سازی کے کام اور 1 مالیاتی کام کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

پارلیمانی امور کے وزیر نے مزید کہا کہ حکومت ضابطہ کار اور کارروائی کے قواعد کے تحت قابل اجازت کسی بھی مسئلے پر ایوان میں بحث کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے ۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج کو بحسن وخوبی انجام دینے کے لیے تمام پارٹی لیڈروں سے تعاون اور حمایت کی بھی درخواست کی ۔ پارلیمانی امور کے وزیر نے قائدین کو یہ بھی بتایا کہ 26 نومبر کو کوئی نشست نہیں ہوگی کیونکہ اس سال ہم 1949 میں آئین ساز اسمبلی کے ذریعہ آئین ہند کو اختیار کرنے کی 75 ویں سالگرہ منا نے جارہے ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں سال بھر چلنے والے پروگرام ہوں گے ۔ اجلاس میں صحت و خاندانی بہبود اور کیمیائی اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا ، جو راجیہ سبھا میں ایوان کے رہنما بھی ہیں ، وزارت قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور اور اطلاعات و نشریات کی وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس کا اختتام کرتے ہوئے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے میٹنگ میں اہم مسائل اٹھانے پر تمام لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایوان پارلیمنٹ کے متعلقہ قواعد و ضوابط اور متعلقہ پریزائڈنگ آفیسر کے فیصلوں کے تحت تمام مسائل پر بحث کرنے کے لیے تیار ہے ۔

اجلاس میں وزراء سمیت 30 سیاسی پارٹیوں کے 42 رہنماؤں نے شرکت کی ۔
ایوان کے لیڈروں کی میٹنگ کے بعد ، پارلیمانی امور کے وزیر نے میڈیا کو قانون سازی کے کام کاج اور دیگر اہم امور کے بارے میں معلومات دیں جن پر ایوان کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ، انہوں نے 26 نومبر 2024 کو‘یوم آئین’ کا جشن منانے کی تیاریوں اور سال بھر چلنے والے حسب ذیل پروگراموں کی تفصیل بھی بتائی۔
- یوم آئین کے جشن سے متعلق اہم تقریب 26 نومبر 2024 کو صبح 11.00 بجے سنٹرل ہال ، سمویدھان سدن ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی ۔ اس تقریب میں صدر جمہوریہ ہند ، نائب صدر جمہوریہ ہند، وزیر اعظم ، لوک سبھا اسپیکر ، مرکزی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین شرکت کریں گے ۔
- اس تقریب کو مختلف ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
- سال بھر چلنے والی تقریبات کی ٹیگ لائن‘‘ہمارا سمویدھان ، ہمارا سوابھیمان’’ ہوگی ۔
- تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوگا ، جس کے بعد لوک سبھا اسپیکر کا استقبالیہ خطاب ہوگا۔
- اس کے بعد نائب صدر جمہوریہ قوم سے خطاب کریں گے ۔
- پروگرام کے دیگر جھلکیاں حسب ذیل ہوں گی:
- آئین ہند کو اختیار کیے جانے کی 75 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ کا اجرا ء۔
- ‘‘میکنگ آف دی کانسٹیٹیوشن آف انڈیا: اے گلمپس’’ اور‘‘میکنگ آف دی کانسٹیٹیوشن آف انڈیا اینڈ اِٹس گلوریس جرنی’’ کے عنوان سے کتابوں کی رونمائی۔
- آئین ہند کے فن کے لیے وقف کتابچہ کا اجرا ء۔
- سنسکرت زبان میں آئین ہند کا اجراء ۔
- میتھلی زبان میں آئین ہند کا اجراء ۔
- اس کے بعد صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو قوم سے خطاب کریں گی ۔
- اس کے بعد صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ دنیا بھر میں موجود تمام ہندوستانیوں کے ذریعے دستور ہند کا دیباچہ پڑھا جائے گا اور تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوگا ۔
- مرکزی وزیر نے میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تمام ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ دستور ہند کے دیباچہ کواجتماعی طور پر پڑھنے میں شامل ہوں۔
- سنٹرل ہال میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کے علاوہ ، گورنر/لیفٹیننٹ گورنر/وزرائے اعلی کی قیادت میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں تمام وزراء ، ایم ایل اے اور دیگر معززین بھی دستور ہند کا دیباچہ پڑھ سکتے ہیں ۔
- 75 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا مقصد آئین ہند میں درج اقدار کا اعادہ اور شہریوں کو جمہوریت کی مضبوطی میں اپنا جائز کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا ہے ۔ اس تقریب کا مقصد ہمارے آئین کی تشکیل اور اس کی اہم التزامات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے ۔
- یادگاری تقریبات سال بھر جاری رہیں گی اور اس کی سرگرمیاں چار زاویوں پر مرکوز ہوں گی: یعنی آئین ہند کا دیباچہ ، اپنے آئین کو جانیں ، آئین کی تشکیل اور آئین کی عظمت کا جشن ۔
- دیہی علاقوں کے پنچایتوں ، امرت سروور مراکز پر اجتماعی شکل میں آئین ہند کا دیباچہ پڑھنے کا اہتمام کیا جا سکتا ہے ۔
- سال بھر کی سرگرمیوں میں لوگوں کی آن لائن شرکت کو آسان بنانے کے لیے ، حکومت کی طرف سے درج ذیل متعلقہ مہم کی منسلکہ ویب سائٹیں بنائی گئی ہیں:
- Constitution75.com :اس ویب سائٹ پر مختلف سرگرمیوں کی میزبانی ہوگی جیسے آئین ہند کی اجتماعی دیباچہ خوانی ، آئین سے متعلق فلم کی اسکریننگ ، آئین کے فن سے متعلق نمائش ۔
- https://mybharat.gov.in/imeqaevents/constitution-day-samvidhaan-diwas-hamara-samvidhaan-hamara-abhimaan:: یہ نوجوانوں کو مشغول کرنے کی ویب سائٹ ہے جو مختلف رضاکارانہ سرگرمیوں ، بنیادی فرائض کی انجام دہی اور جشن آئین سے متعلق دیگر سرگرمیوں کی میزبانی کرے گی۔
- https://www.mygov.in: اس ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں ، اسکولی بچوں ، کالج کے طلباء اور نوجوانوں کو مختلف ڈیجیٹل آؤٹ ریچ کی سرگرمیوں جیسے ہندوستان کے آئین سے متعلق موضوعات پر مضمون نگاری، کوئز ، پوسٹرس سازی کا مسابقہ وغیرہ میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا سکتی ہے ۔
- پندرہ روزہ پروگرام میں شرکت(14اپریل 2025تا 28 اپریل 2025) پنچایتوں میں بابا صاحب ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی شراکت کی تشہیر کے لیے مائی بھارت کے رضاکاروں کے ذریعے ‘سمویدھان سوابھمیان یاترا ’کا اہتمام کیا جائے گا ۔ یہ یاترا ایس سی/ایس ٹی آبادی والے دیہاتوں اور ہر پنچایت کے اہم دیہاتوں میں منعقد کی جانی چاہیے ۔
یاتراؤں کے دوران جہاں کہیں بھی بابا صاحب کے مجسمے ہوں گے ، انہیں پھولوں سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
- آپ سب جانتے ہیں کہ 2010 میں ، گجرات کے وزیر اعلی ہوتے ہوئے،وزیر اعظم نے گجرات میں‘‘سمویدھان گورو یاترا’’ نکالی تھی اور وہ سال 2015 سے 26 نومبر کو یوم آئین کے طور پر منانے کے پیچھے کے محرک تھے ۔
- اسے قومی جشن بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنے سرٹیفکیٹ شیئر کرنا ۔

اٹھارہویں لوک سبھا کے تیسرے اجلاس اور راجیہ سبھا کے 266 ویں اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے بلوں کی فہرست
I – قانون سازی کے کام کاج:-
- بھارتیہ وایویان ودھییک، 2024
- ڈیزاسٹر مینجمنٹ (ترمیمی) بل، 2024
- ریاست گوا کے اسمبلی حلقوں میں درج فہرست قبائل کی نمائندگی کی تنظیم نوبل، 2024
- بلز آف لیڈنگ بل، 2024
- بحری راستوں سے مال ڈھلائی کا بل، 2024
- ریلوے (ترمیمی) بل، 2024
- بینکنگ قوانین (ترمیمی) بل، 2024
- مسلمان وقف (منسوخی) بل، 2024
- وقف (ترمیمی) بل، 2024
- آئل فیلڈز(ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ)ترمیمی بل، 2024
- بوائلرز بل، 2024
- راشٹریہ سہکاری وشو ودیالیہ بل، 2024
- پنجاب کورٹس (ترمیمی) بل 2024
- مرچینٹ شپنگ بل، 2024
- کوسٹل شپنگ بل، 2024
- انڈین پورٹس بل، 2024
II – مالیاتی کام کاج:-
سال 25-2024 کے لیے ضمنی مطالبات زر کی پہلی قسط پر بحث اور ووٹنگ اور متعلقہ تصرفاتی بل کی پیشی ، غورو خوض اور منظوری/واپسی۔
*********
ش ح ۔ م ش ع۔ ع ن
U. No. 2894
(Release ID: 2076821)