وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

گووا نیول ہیڈکوارٹر نے نیوی ایجوکیشن سوسائٹی کی 2024 کی سالانہ کانفرنس کی میزبانی کی

Posted On: 24 NOV 2024 3:44PM by PIB Delhi

نیوی ایجوکیشن سوسائٹی (این ای ایس)  کی 2024 کی سالانہ کانفرنس 20 سے 22 نومبر 2024 تک ہیڈکوارٹر گووا نیول ایریا، واسکو ڈا گاما، گووا میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے اہم پروگراموں میں ایگزیکٹو کمیٹی، مینجمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ایم ای سی) اور اکیڈمک ایڈوائزری کمیٹی (اے اے سی)کی میٹنگیں شامل تھیں، جن میں نیول اسکولز کے پالیسی فریم ورک خاص طور پر نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 (این ای  پی) کے نفاذ پر   تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کانفرنس کے شرکاء کے لیے نیوی چلڈرن اسکول گووا کا گائیڈڈ ٹور بھی ترتیب دیا گیا تھا۔

بائس  نومبر 2024 کو ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت ، کنٹرولر پرسنل سروسز اور این ای سی کے چیئرمین  وائس ایڈمرل وینیٹ میک کارٹی نے کی۔ ایم اے سی اور اے اے سی میٹنگوں کی صدارت ، کموڈور (نیول ایجوکیشن) اور این ای سی کے وائس چیئرمین کمانڈر ایس ایم ارو ج ایتھر  نے کی۔ کانفرنس میں نیول ہیڈکوارٹرز کے افسران اور نیول اسکولوں  کی تدریسی اور انتظامی قیادت نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران، این ای سی کےچیئرمین نے ان اسکولوں کو رولنگ ٹرافیاں پیش کیں جنہوں نے پچھلے سال تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اپنے خطاب میں، وائس ایڈمرل میک کارٹی نے نیول اسکولوں کے اہم کردار کو سراہا جو  بحری اہلکاروں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے این ای پی اور دیگر پالیسی رہنما اصولوں کے مؤثر نفاذ کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کی تاکید کی کہ ان اصولوں کی گہری سمجھ حاصل کی جائے۔

انہوں نے اسکول کی انتظامیہ سے یہ بھی کہا کہ وہ ایک ایسا تعلیمی ماحول فراہم کرے جو طلباء کو زندگی کے تجربات سیکھنے اور تعلیمی  نیز غیر نصابی سرگرمیوں میں کامیاب ہونے کے لیے حوصلہ افزائی کرے۔

***

ش ح۔  ش ا ر۔ م ت ۔                                          

U–2872


(Release ID: 2076605) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil