وزارت دفاع
سی او اے ایس جنرل اُپندر دویدی نے مضبوط دفاع اور باہمی تعلقات کے عزم کے ساتھ اپنا دورۂ نیپال مکمل کیا
Posted On:
24 NOV 2024 1:12PM by PIB Delhi
جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)، بھارتی فوج، نیپال کے شاندار کامیاب پانچ روزہ سرکاری دورے کے بعد آج ہندوستان واپس پہنچ گئے۔ اس دورے نے، جس میں تمام بیان کردہ مقاصد سے تجاوز کرتے ہوئے دیگر چیزوں پر بھی احاطہ کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون، ثقافتی تعلقات اور باہمی احترام کو مزید مستحکم کیا۔ اس دورے نے خطے میں امن، سلامتی اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے بھارتی اور نیپالی فوجوں کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔
اپنے دورے کے دوران، سی او اے ایس نے نیپال کی سیاسی اور فوجی قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے نیپال کے عزت مآب صدر جناب رام چندر پوڈل؛ عزت مآب وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی؛ اور عزت مآب وزیر دفاع جناب منبیر رائے کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے نیپالی فوج کے سی او اے ایس جنرل اشوک راج سگدل اور دیگر سینئر فوجی افسران کے ساتھ بامعنی تبادلہ خیال کیا۔اس تبادلہ خیال کے دوران غیر معمولی بے تکلفی اور ایک دوسرے کے تئیں عزت و احترام کا جذبہ نظرآیا، جس سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ساجھا عہد بندگی کا اظہار ہوتا ہے۔
دورے کے اہم نتائج:
بیر اسمارک پر خراج تحسین: سی او اے ایس نے ایک پروقار تقریب میں، بیر اسمارک، تندی خیل میں پھولوں کی چادر چڑھا کر نیپال کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے نیپالی آرمی ہیڈ کوارٹر میں شاندار گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔
نیپالی فوج کے ساتھ تزویراتی بات چیت: اس دورے کا مرکزی موضوع بھارت -نیپال تعلقات کو مضبوط بنانا تھا۔ جنرل اُپندر دویدی، سی او اے ایس نے نیپالی فوج کے سی او اے ایس جنرل اشوک راج سگدل سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پہلوؤں اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سی او اے ایس کو نیپالی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) نے بریفنگ دی اور دیگر سینئر فوجی رہنماؤں کے ساتھ اعلیٰ سطحی بات چیت میں مصروف رہے۔ یہ بات چیت فوجی بانڈز، مشترکہ مشقوں، تربیتی تعاون اور صلاحیتوں کی ترقی پر مرکوز تھی، جس سے عالمی امن اور سلامتی کے لیے مشترکہ عزم کو تقویت ملی۔ دونوں فوجوں کے درمیان دوستی کے اشارے کے طور پر، ہندوستانی فوج نے نیپالی فوج کو ویلور ماؤنٹ ہارسیز اور سینٹینل ڈاگس پیش کیے۔
اعزازی جنرل رینک سے نوازا گیا: نیپال کے عزت مآب صدر، جناب رام چندر پوڈیل، کے ذریعہ شیتل نواس، کھٹمنڈو میں جنرل اوپیندر دویدی، سی او اے ایس، کو نیپالی فوج کے اعزازی رینک سے نوازا گیا۔ یہ انوکھی روایت ہندوستانی اور نیپالی فوجوں کے درمیان گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو واضح کرتی ہے۔
ثقافتی اور سماجی رشتے: سی او اے ایس نے دونوں ممالک اور ان کی فوجوں کے درمیان منفرد ثقافتی اور سماجی رشتے کا براہ راست تجربہ کیا۔ بھارت اور نیپالی فوجوں کے درمیان بڑھتے ہوئے ثقافتی تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، شیواپوری میں خطاب: شیواپوری میں نیپال آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں مستقبل کے لیڈروں کو روشن کرتے ہوئے، سی او اے ایس نے "جنگ کے بدلتے ہوئے کردار" پر ایک لیکچر دیا۔ انہوں نے دونوں فوجوں کی قابلیت اور صلاحیتوں کو باہمی طور پر استوار کرنے کے لیے مصروفیات کو مضبوط اور گہرا کرنے پر زور دیا۔
سابق فوجیوں کی مصروفیت: سی او اے ایس نے پوکھرا میں پنشن ادا کرنے والے دفتر میں سابق فوجیوں کی ریلی میں شرکت کی، گورکھا کے سابق فوجیوں اور ہندوستانی فوج کے ویر ناریوں کے ساتھ بات چیت کی۔ سابق فوجیوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان رشتہ بہت نمایاں اور پروان چڑھ رہا تھا، جو ان کے مضبوط رشتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ سی او اے ایس نے سول سوسائٹی میں سابق فوجیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں ان کی شراکت کا اعتراف کیا۔ ریلی کے دوران ایک دلی لمحہ ان کی 18ویں بٹالین، جموں و کشمیر رائفلز کے صوبیدار میجر اور اعزازی کیپٹن گوپال بہادر تھاپا (ریٹائرڈ) کے ساتھ بات چیت تھی، جو ان کی اپنی یونٹ کے صوبیدار میجر تھے، جس نے سابق فوجیوں کے ساتھ ذاتی اور جذباتی تعلق کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت ہند کے غیر متزلزل عزم کو بھی دہرایا، جس میں ای سی ایچ ایس کی فہرست میں شامل اسپتالوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کرنے کے علاوہ دو ای سی ایچ ایس پولی کلینک، بوٹالا اور دونگادھی میں ایک ایک اسپتال شامل ہے۔ یہ اقدامات سابق فوجیوں کی بہبود کے تئیں حکومت ہند اور ہندوستانی فوج کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
نیپالی سی او اے ایس کو دعوت: جنرل دویدی نے نیپالی فوج کے سی او اے ایس کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی رسمی دعوت دی، جس کا مقصد موجودہ دورے کے نتائج کو آگے بڑھانا اور اس کو بڑھانا ہے۔
جامع بات چیت اور باہمی احترام پر مبنی اس دورے نے ہندوستان اور نیپالی فوجوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کو تقویت بخشی ہے۔ توقع ہے کہ اس دورے کے نتائج دفاعی تعاون، ثقافتی تبادلے اور علاقائی سلامتی پر زیادہ توجہ دینے کے ساتھ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2868
(Release ID: 2076580)
Visitor Counter : 14