اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی کانفرنس سے خطاب کیا

Posted On: 23 NOV 2024 9:29PM by PIB Delhi

اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹیوں کے چیئرپرسنز کی کانفرنس کا آغاز کیا، جس میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین؛ بھارتی حج کمیٹی کے چیئرمین جناب عبداللہ کٹی؛ وزارت خارجہ کے جوائنٹ سکریٹری (خلیجی خطہ) جناب اسیم آرمہاجن؛ اقلیتی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سی پی ایس بکھشی؛ اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حج کمیٹی کے چیئرپرسنز اور اگزیکیوٹیو  افسران نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V6NG.jpg

اپنے خطاب میں، جناب کرن رجیجو نے کہا کہ سفر حج حکومت ہند کی جانب سے ہر سال اپنی سرحدوں سے باہر کی جانے والی سب سے بڑی لاجسٹک کارروائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حج طویل عرصے سے ہندوستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان مضبوط باہمی تعلقات کا سنگ بنیاد رہا ہے۔جناب رجیجو نے حج کے تجربے کو بہتر بنانے کے مقصد سے کئی اہم اصلاحات پر روشنی ڈالی، جن میں صوابدیدی کوٹہ کو ہٹانا، حج سہولت ایپ کے ذریعے تکنالوجی کا انضمام، اور کسی محرم کے بغیر خواتین حجاج کے لیے سہولیات کی فراہمی، جیسے موضوعات شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020YSH.jpg

جناب جارج کورین نے حج 2025 کے لیے نافذ کیے جانے والے نئے اقدامات کے بارے میں بات کی، جو ہندوستانی عازمین کے آرام اور سہولت میں اضافہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اہم اقدامات میں، انہوں نے عزیزیہ سمیت حرم کے قریبی علاقوں میں لفٹوں والی جدید عمارتوں کی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ مزید برآں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر خطے کے درمیان سفر کے لیے جدید ماڈل بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔ ایک مضبوط طبی امدادی نظام قائم کیا جا رہا ہے، اور خادم الحجاج کے تناسب کو فی خادم 200 حاجیوں سے فی خادم 150 حاجی کر دیا گیا ہے،  جس سے زیادہ ذاتی توجہ ، مسائل کے جلد از جلد حل ، اور ریاستی حج انسپکٹرز کی جانب سے بہتر تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TK8P.jpg

یہ کانفرنس جس کا اہتمام اقلیتی امور کی وزارت کے تحت بھارتی حج کمیٹی کے ذریعہ کیا گیا، اس میں جناب کرن رجیجو کے ذریعہ حج سُویدھا ایپ 2.0 کا آغاز بھی عمل میں آیا۔ 2024 میں حج سُویدھا ایپ 1.0 کی کامیابی کو آگے بڑھاتے ہوئے، نئے ورژن میں مختلف اہم فیچرس شامل کیے گئے ہیں، جن میں سلیکشن پروسیس، پورڈنگ پاس ہوائی سفر سے متعلق تفصیلات، مِنا نقشوں کے ساتھ ایک نیویکیشن سسٹم،  اور بھارتی حجاج کی میڈیکل ہسٹری اور صحتی مشورے جیسے فیچرس شامل ہیں۔

کانفرنس میں متعلقہ فریقوں کے سجھاؤ، مشورے اور تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔ اس گفت و شنید کی صدارت اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار اور دیگر معززین کی موجودگی میں اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جارج کورین نے کی۔ متعلقہ فریقوں کی جانب سے فراہم کرائے گئے مشورے اور سجھاؤ 2025 میں آسان اور کامیاب سفر حج کو یقینی بنانے کے لیے بروئے کار لائے جائیں گے۔

**********

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2863


(Release ID: 2076503) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi