کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آسیان-انڈیا ٹریڈس  اِن گُڈس ایگریمنٹ (اے آئی ٹی آئی جی اے) مشترکہ کمیٹی کی چھٹی میٹنگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی

Posted On: 23 NOV 2024 10:48AM by PIB Delhi

آسیان-انڈیا ٹریڈس  اِن گُڈس ایگریمنٹ (اے آئی ٹی آئی جی اے) مشترکہ کمیٹی کی چھٹی میٹنگ اور اے آئی ٹی آئی جی اے  کے جائزہ سے متعلق  بحث  کے لئے  اس سے متعلقہ میٹنگیں 15 تا  22 نومبر 2024 کو وانجیہ بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئیں۔  اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 21-22 نومبر 2024 تک 2 دن تک چلا  اور اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت  ہندوستان کےمحکمہ تجارت کےایڈیشنل سکریٹری  جناب راجیش اگروال، اور  ملیشیا کی سرمایہ کاری،تجارت اور صنعت کی وزارت  کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل (تجارت) محترمہ مستورہ  احمد مصطفیٰ نے مشترکہ طور پر کی۔ آسیان کے تمام 10 ممالک  یعنی برونائی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملائیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام  کے سربراہان اور مندوبین نے اجلاس میں شرکت کی۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2024-11-231050306HVU.png

اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کے تحت 8 ذیلی کمیٹیاں ہیں، جو مارکیٹ تک رسائی، اصل کے اصول،  ایس پی ایس اقدامات، معیارات اور تکنیکی ضوابط، کسٹم کے طریقہ کار، اقتصادی اور تکنیکی تعاون، تجارتی تدارک، اور قانونی اور ادارہ جاتی دفعات سے متعلق پہلوؤں پر بات چیت کرتی ہیں۔ تمام 8 ذیلی کمیٹیوں نے مذاکرات کے اس دور کے دوران ملاقات کی۔ ان میں سے، 5 ذیلی کمیٹیاں چھٹی اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر جسمانی طور پر ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اے آئی ٹی آئی جی اے جائزہ مذاکرات کے اس دور سے پہلے دو اعلیٰ سطحی میٹنگیں، ستمبر 2024 میں 21 ویں آسیان-بھارت کے اقتصادی وزراء کی میٹنگ اور اکتوبر 2024 میں 21 ویں آسیان-بھارت سمٹ، دونوں لاؤس کے وینٹیانے میں منعقد ہوئیں۔ اقتصادی وزراء اور وزرائے اعظم / رہنماؤں نے ان دونوں ملاقاتوں کے دوران  اے آئی ٹی آئی جی اے  مشترکہ کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ مذاکرات کو تیز کرے اور 2025 میں نظرثانی کے اختتام کے لیے کام کرے۔ اس دور کی بات چیت کے دوران، ذیلی کمیٹیوں نے متنی بات چیت میں اچھی پیش رفت کی ہے اور ٹیرف مذاکرات شروع کرنے کی جانب کچھ زمینی سطح کا احاطہ کیا گیا ہے۔

آسیان کے مندوبین کا نئی دہلی کا دورہ اور ان کی جسمانی موجودگی  سے  دوطرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال کے لیے تھائی لینڈ اور انڈونیشیائی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگز بلاکر فائدہ اٹھایا گیا۔ ہندوستانی اور آسیان کے چیف مذاکرات کاروں نے بھی زیر بحث مسائل اور آگے بڑھنے کے راستے پر باہمی افہام و تفہیم پیدا کرنے کے لیے ایک علیحدہ میٹنگ کی۔

آسیان ایک گروپ کے طور پر ہندوستان کے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، جس کا ہندوستان کی عالمی تجارت میں تقریباً 11 فیصد  حصہ ہے۔ 2023-24 میں دو طرفہ تجارت  121 بلین امریکی ڈالر تھی اور اپریل تا اکتوبر 2024 کے دوران 5.2 فیصد نمو کے ساتھ 73 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔ اے آئی ٹی آئی جی اے کا جائزہ آسیان خطے کے ساتھ پائیدار طریقے سے تجارت بڑھانے میں ایک قدم آگے بڑھے گا۔ اے آئی ٹی آئی جی اے مشترکہ کمیٹی کا اگلا اجلاس فروری 2025 میں انڈونیشیا کے جکارتہ میں ہونا طے ہے۔

************

U.No:2900

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2076288) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil