صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے اڈیشہ پربا 2024 میں شرکت کی
Posted On:
22 NOV 2024 9:15PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند، محترم درو پدی مرمو نے آج (22 نومبر 2024) کو نئی دہلی میں اڈیشہ پربا 2024 کی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اڈیشہ پربا نے اڈیشہ کے فنون، ادب، رقص، موسیقی اور کھان پان کی مالا مال وراثت کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس تقریب کو دہلی میں ایک دہائی تک منظم کرنے کے لیے تمام متعلقہ افراد کی تعریفیں کیں۔
صدر ہند نے کہا کہ کلنگا کی جنگ نے ’’چنڈاشوک‘‘ کو دھرم شوک‘‘ میں تبدیل کر دیا تھا۔ یہ جنگ ہمیں سکھاتی ہے کہ ترقی کے لیے امن ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کچھ حصے تنازعات کا شکار ہیں، ایسے میں اڈیشہ کی تاریخ کی یہ جنگ دنیا کو امن کا راستہ دکھا سکتی ہے۔
صدر مرمو نے مزید کہا کہ اڈیشہ کی ثقافت کا سب سے اہم پہلو رواداری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محبت اور ہم آہنگی کے ساتھ زندگی گزاریں اور ہندوستان اور اڈیشہ کی فلاح کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں۔
******
ش ح۔ش ا ر۔ ن م۔
Uno- 2834
(Release ID: 2076243)
Visitor Counter : 6