بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 45 میگاواٹ کے این ایچ پی سی نیمو بازگو پاور اسٹیشن کا دورہ کیا


مرکزی وزیر نے این ایچ پی سی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خطے میں سازگار توانائی کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں

Posted On: 22 NOV 2024 7:46PM by PIB Delhi

بجلی اور ہاؤسنگ كےعلاوہ شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے 22 نومبر 2024 کو ضلع لیہہ میں واقع 45 میگاواٹ این ایچ پی سی نیمو بازگو پاور اسٹیشن کا دورہ کیا۔ جناب آر کے چودھری، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے میں عزت مآب مرکزی وزیر نے پاور اسٹیشن کے مختلف مقامات کا معاءنہ کیا۔ جناب آر کے چودھری، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی نے عزت مآب مرکزی وزیر کو نہ صرف بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے پاور سٹیشن کی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بلکہ سی ایس آر کے تحت مقامی آبادی کے لیے کی جانے والی مختلف فلاحی سرگرمیوں کی بابت بھی آگاہ کیا۔

مرکزی وزیر نے اس طرح کے مشکل حالات میں پاور اسٹیشن کو برقرار رکھنے اور چلانے میں این ایچ پی سی ٹیم کی لگن اور محنت کی ستائش کی۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی اور ماحولیاتی استحکام پر حکومت کی توجہ پر مزید زور دیا اور این ایچ پی سی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستحکم بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خطے میں سبز توانائی کے نئے مواقع تلاش کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

45 میگاواٹ این ایچ پی سی نیمو بازگو پاور اسٹیشن لداخ کے توانائی کے منظر نامے کا ایک اہم جزو ہے۔ این ایچ پی سی کی طرف سے تیار کردہ، یہ پروجیکٹ دریائے سندھ کی طاقت کو استعمال کرتا ہے، جو خطے کو صاف توانائی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ فراہم کرتا ہے۔

جناب رام سوروپ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، این ایچ پی سی ریجنل آفس جموں، جناب سپرکاش ادھیکاری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، او اینڈ ایم، این ایچ پی سی، اور نیمو بازگو اور چوتک پاور اسٹیشن کے پاور اسٹیشن (ایچ او پی) کے سربراہ جناب جتیندر کمار بھی دیگر سینئر افسران اور این ایچ پی سی نیمو بازگو پاور اسٹیشن کے ملازمین کے ساتھ موجود تھے۔

******

U.No:2826

ش ح۔ع س۔ س ا


(Release ID: 2076166) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi