وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جناب دھرمیندر پردھان اور جناب جے پی نڈا کے سامنے وزارت تعلیم، آئی ایم ایس-بی ایچ یو، اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے درمیان سہ فریقی مفاہمت نامے (ایم او یو) پردستخط


مفاہمت نامے كے تحت آئی ایم ایس، بی ایچ یو کو پردھان منتری سوستھیا تحفظ یوجنا کے تحت قائم کردہ نئے ایمس کے خطوط پر امداد فراہم کی جائے گی

مفاہمت نامے سے تعلیمی اور تحقیقی تعاون كا دائرہ وسیع كرنے اور آئی ایم ایس، بی ایچ یو کو عالمی معیار کے ادارے کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملے گی: جناب دھرمیندر پردھان

یہ مفاہمت نامہ ایک ’پوری حکومت‘ کے نقطہ نظر کو مجسم کرتا ہے جس میں وزارتیں مشترکہ مقاصد كی تكمیل اور لوگوں کے فائدے کے بہتر نتائج کے حق میں تعاون کرتی ہیں: جناب جے پی نڈا

Posted On: 22 NOV 2024 6:07PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے سامنے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو)، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور وزارت تعلیم  کے درمیان سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔  اس كا مقصد انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  کو بہتر فنڈنگ ​​اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ تعاون ہمارے ملک میں صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور تحقیق کے مستقبل کی نئے طریقے سے وضاحت کرنے کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

آج دستخط کیے جانے والے مفاہمت نامے (ایم او یو) پردھان منتری سوستھیا سُركشا یوجنا کے تحت قائم کردہ نئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کی طرز پر صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ آئی ایم ایس، بی ایچ یو کو امداد فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ آئی ایم ایس، بی ایچ یو کو گرانٹ کی فراہمی سے علاقے کے لوگوں کو سستی جدید ترین ثانوی اور بہتر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی میں اضافہ ہوگا۔ یہ طبی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی کو بڑھا کر حوالہ جات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف مریضوں کے تجربے اور اطمینان میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال پر  جیب سے ہونے والے خرچ میں خاصی کمی کی توقع ہے۔

1.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مفاہمت نامے سے علمی اور تحقیقی تعاون کو مزید گہرا کیا جائے گا، وزارت، ایمس اور آئی ایم ایس، بی ایچ یو کے درمیان طالب علم، فیکلٹی، عملے اور تحقیقی پیشہ ور افراد کے تبادلے کی سہولت فراہم کی جائے گی اور خاص طور پر طبی اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کی اپ گریڈیشن، روبوٹکس سرجری، ہسپتال انتظامیہ اور گورننس کے شعبوں میں علم اور مہارت کے تبادلے کی راہ ہموار ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمت نامے سے آئی ایم ایس، بی ایچ یو کو عالمی معیار کے ادارے کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب دھرمیندر پردھان نے تحقیقی نتائج پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہوئے  کہا کہ آئی ایم ایس، بی ایچ یو کو اپنی تحقیقی پیداوار کو بڑھانے کے لیے قومی اعلیٰ تعلیمی اداروں اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مشرقی یوپی اور آس پاس کی ریاستوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایس، بی ایچ یو کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے  انسٹی ٹیوٹ پر زور دیا کہ وہ اپنی خدمات میں مزید کارکردگی لانے کے لیے اپنے تدریسی معیار کو مزید بہتر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم میں مجموعی اور جامع ترقی پر مسلسل زور دیا ہے۔ وزیر  موصوف نے مزید کہا کہ ایک نئے ہندوستان کا اُن کا ویژن بی ایچ یو جیسے اداروں کو بااختیار بنانے سے جڑا ہوا ہے تاکہ وہ عالمی مراکز برائے ایکسی لینس کے طور پر کام کریں۔ جناب پردھان نے یہ بھی کہا کہ یہ ایم او یو وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وارانسی مربوط صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات کا مرکز بن جائے۔

اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے جناب جے پی نڈا نے کہا کہ یہ مفاہمت نامے مرکزی حکومت کے ایك  "پوری حکومت" کے نقطہ نظر کا نتیجہ ہے، جو لوگوں کے فائدے کے لیے مشترکہ مقاصد کے لیے مختلف سرکاری محکموں میں بڑھتے ہوئے تعاون کو فروغ دیتا ہے۔ جناب نڈا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس  مفاہمت نامے  سے ایمس، نئی دہلی، اور آئی ایم ایس، بی ایچ یو کے درمیان قریبی شراکت داری قائم ہو گی جس کے نتیجے میں تدریسی معیارات بلند ہوں گے اور تحقیقی نتائج میں بھی عمدگی حاصل ہوگی۔ انہوں نے بہتر نتائج کے لیے آئی ایم ایس، بی ایچ یو اور ایمس کے درمیان طلباء اور فیکلٹی کے باقاعدہ تبادلے کی تجویز بھی دی۔

2.jpg

*****

U.No:2824

ش ح۔ع س۔ س ا


(Release ID: 2076158) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi