ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی ٹیکسٹائل کی وزارت کے باوقار سربراہی اجلاس’جی آئی اینڈ بیونڈ 2024’کی میزبانی کرے گا


اس اجلاس  میں ہندوستان کے جی آئی ہینڈ لوم اور دستکاری کی نمائش ہوگی

عالمی سطح پر ورثہ

10 نئے جی آئی سرٹیفکیٹ جی آئی درخواست دہندگان کو دیے جائیں گے

Posted On: 22 NOV 2024 6:47PM by PIB Delhi

بین الاقوامی منڈی میں ہندوستانی جی آئی  ہینڈ لوم مصنوعات کی قدر کو اجاگر کرنےکے لیے ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل(ایچ ای پی سی) کے ساتھ مل کر وزارت ٹیکسٹائل کے ترقیاتی کمشنر کا دفتر 25 نومبر2024ء کو نئی دہلی کے اوبرائے ہوٹل میں  ایک روزہ پروگرام ’ جی آئی اینڈ بیونڈ ۔2024’کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس ایونٹ میں پورے ملک کی جی آئی ہینڈ لوٹ مصنوعات اور دستکاری کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ اس ایونٹ کا مقصد جی آئی ہینڈ لوم مصنوعات اور دستکاری کی مصنوعات کی برانڈ پروموشن کرنا ہے، جس میں بیرونِ ملک خریداروں، ایکسپورٹرز، ملٹی نیشنل کمپنیوں(ایم این سی ایس) اور دیگر متعلقہ فریقوں کو شامل کیا جائے گا۔

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت سکریٹری (ٹیکسٹائل) اور ہینڈ لوم کے ترقیاتی کمشنر کی پروقار موجودگی میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ دیگر معزز شخصیات، بشمول ڈیولپمنٹ کمشنر برائے دستکاری، ٹیکسٹائل کمشنر اور پیٹنٹ، ٹریڈ مارک اور جی آئی کے کنٹرولر جنرل بھی اس موقع پر شرکت کریں گے۔

تقریب کی اہم جھلکیاں:

شرکاء

  • 30 بیرون ملک کے خریدار
  • 80 ایکسپورٹرز اور ملٹی نیشنل کارپوریشنز(ایم این سی ایس)
  •  70 جی آئی کے مجاز صارفین
  • 80؍مختلف سرکاری محکموں کے اہلکار

جی آئی سرٹیفکیٹس کا اجراء

عزت مآب وزیر برائے صنعت و دستکاری کی موجودگی میں افتتاحی تقریب کے دوران جی آئی درخواست دہندگان کو 10 نئے جی آئی سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

موضوعاتی نمائش

اس ایونٹ میں ایک خصوصی موضوعاتی نمائش ہوگی ،جس میں جی آئی ٹیگ شدہ ہینڈ لوم اور دستکاری کے مصنوعات پیش کی جائیں گی، جس میں جی آئی کے حاملین اور مجاز صارفین کی فعال شرکت ہوگی جو ہندوستان  کی منفرد دستکاری تکنیکوں اور ورثے کو اجاگر کریں گے۔

ٹیکنیکل سیشن

معلوماتی سیشن پر مشتمل ہے:

  • طریقہ کار کے پہلو اور مصنوعات کے معیار اور سراغ رسانی کو یقینی بنانا،
  • برانڈ کو فروغ دینے اور ایک پائیدار مارکیٹ لنکیج بنانے کے لیے جی آئی اقدامات اور
  • جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات کو ایکسپورٹ مارکیٹ سے جوڑنا۔

جی آئی اینڈ بیونڈ 2024 سمٹ جی آئی مصنوعات کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لاتی ہے ،جن میں بنکر، کاروباری افراد، پالیسی ساز اور صارفین شامل ہیں۔ یہ عالمی سطح پر ہندوستان  کی شناخت کو مضبوط کرتی ہے کہ بھار ہندوستان دستکاری اور پائیدار ٹیکسٹائل میں عالمی رہنما ہے۔ تکنیکی سیشنز روایتی دستکاری کو جدید کاروباری طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کریں گے، یہ یقین دہانی کرتے ہوئے کہ ہندوستان  کا ہینڈ لوم مصنوعات کا شعبہ عالمی سطح پر کامیابی سے ترقی کرتا رہے۔

جی آئی نظام نے  ہندوستان  میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ روایتی علم اور مقامی وسائل کی شناخت اور حفاظت کے ذریعے اس نظام نے مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنایا ہے اور انہیں اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی ترغیب دی ہے۔ جغرافیائی اشارے (جی آئی) ٹاگ وہ سرکاری نشان ہیں جو مخصوص جغرافیائی علاقے اور منفرد خصوصیات والی مصنوعات کو دیے جاتے ہیں۔ ہندوستان میں‘‘جغرافیائی اشارے کی مصنوعات (رجسٹریشن اور تحفظ) ایکٹ، 1999’’، جو 2003 میں نافذ کیا گیا، کا مقصد پیدا کنندگان کے مفادات کا تحفظ کرنا، جی آئی کی بدعنوانیوں کو روکنا اور مارکیٹ میں مصنوعات کی مقبولیت کو بڑھانا ہے۔

ہندوستان ایک متنوع سرزمین والا ملک ہے، جہاں ہر ریاست اور خطے کی اپنی منفرد ثقافت، روایت اور ورثہ ہے۔ یہ تنوع  ہندوستان کی مختلف جغرافیائی اشارے (جی آئی) مصنوعات میں جھلکتی ہے، جو وہ مصنوعات ہیں جو کسی مخصوص جغرافیائی علاقے سے وابستہ ہوتی ہیں اور جن کی منفرد خصوصیات اس علاقے کے روایتی علم اور مہارت سے اخذ کی جاتی ہیں۔

***

UR-2817

ش ح۔ م ع ن-خ م


(Release ID: 2076127) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi