بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے کولکاتا میں مرچنٹس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے مسابقتی قانون پر علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا

Posted On: 22 NOV 2024 5:35PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی) نے مرچنٹس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر آج کلکتہ میں کمپٹیشن لاء پر ایک علاقائی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کے دوران سی سی آئی کی چیئر پرسن محترمہ رونیت کورنے اپنےکلیدی خطبہ دیا جس میں انہوں نے  کھلے مباحثے میں مشغول ہونے اور خیالات کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے میں تجارت اور صنعت کے چیمبروں کے ذریعے ادا کیے گئے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے ایسوسی ایشنزپر زور دیا کہ وہ مسابقتی قانون کے دائرہ کار میں کام کریں۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ سی سی آئی مسابقت کے قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تجارتی ایسی ایشنز کے ساتھ فعال اور مشترکہ طور پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مسابقتی قانون کے نظام میں حالیہ اہم اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقابلہ ترمیمی ایکٹ 2023 کے نفاذ کے ساتھ ریگولیٹری منظرنامہ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے، تاکہ ابھرتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے اور ہندوستان کو کاروبار کے لیے عالمی مرکز بنانے کے عزم کو مستحکم کیا جا سکے۔ یہ تغییری ترامیم سی سی آئی کی جانب سے نافذ کی گئی ہیں۔  انہوں نے خاص طور پر یہ بات اجاگر کی کہ عہدوں اور تصفیہ کے نظام کا تعارف مسابقتی قانون کے نفاذ کے طریقے میں ایک انقلابی تبدیلی ہے۔ یہ میکانزم کاروباروں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ طویل قانونی کارروائیوں سے گزرےبغیرمقابلہ سے متعلق خدشات کو حل کرنے کے لیے رضاکارانہ طور پر حل پیش کریں ۔ یہ طریقہ کار مارکیٹ کی اصلاحات کو تیز تر بنانے، ریگولیٹری وسائل کو بچانے اور کاروباروں کو مخالفانہ کارروائیوں سے بچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

چیئرپرسن نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ورکشاپ مفید مباحثوں کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم ثابت ہوگا ، جہاں آپسی فہم کو فروغ ملے گا اور ریگولیٹرز اور صنعت کے شرکاء کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ مسابقتی قانون اختراع، اقتصادی ترقی اور صارفین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتارہا ہے۔

افتتاحی اجلاس کے بعد سی سی آئی کے افسران نے دو تکنیکی سیشنز کا انعقاد کیا۔ پہلے سیشن میں ‘اجتماعی طرز عمل اور نرمی' پر توجہ مرکوز کی گئی اور دوسرا سیشن ‘مقابلہ قانون کی تعمیل: کاروباری اداروں کے لیے کیا اور کیا نہ کرنا’ پر مرکوز تھا۔

***

UR-2813

ش ح۔ م ع ن-خ م


(Release ID: 2076119) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi