پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک کے دیہی مقامی اداروں کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن) 15؍ویں ایف سی) کاگرانٹس جاری


مرکزی حکومت نے مالی سال 25-2024 کے دوران کرناٹک کے دیہی مقامی اداروں کے لئے پندرہویں مالی کمیشن(15؍ویں ایف سی)

(XV FC) گرانٹس جاری کی ہے، مرکز ی کی گرانٹ کی پہلی قسط کی رقم 448.29؍کروڑ روپے ہے۔ یہ فنڈزریاست کےتمام اہل 5949 پنجایتوں کے لیے ہے۔

Posted On: 22 NOV 2024 1:17PM by PIB Delhi

حکومت ہند پنچایتی راج کی وزارت اور وزارت جل شکتی (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں کے لیے 15ویں ایف سی گرانٹس جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے ،جس کے بعد وزارت خزانہ کے ذریعے جاری کی جاتی ہیں۔ مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور رقم ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔

مرکزی گرانٹس کو کودیہی مقامی اداروں(آر ایل بی ایس) کے ذریعہ مقامی سطح پر کی مخصوص ضرورتوں کے لئے استعمال کیا جائے گا، آئین کے گیارہویں شیڈول میں شامل انتیس (29) سبجیکٹس کے تحت، تنخواہوں اور دیگر قیام کے اخراجات کے علاوہ ہے۔مختص گرانٹس کو بنیادی خدمات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،جس میں (a) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی دیکھ بھال اور اس میں گھریلو فضلے کا انتظام اور علاج اور خاص طور پر انسانی فضلہ اور فضلہ کیچڑ کا انتظام اور (b) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں۔

حکومت ہند  دیہی خود مختار اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے پندرہویں مالی کمیشن کی گرانٹس فراہم کر کے پنچایتی راج اداروں /(پی آر آئی ایس) / دیہی مقامی اداروں(آر ایل بی ایس) کو مستحکم کرنے کے لیے مضبوط اقدامات کر رہی ہے۔ یہ فنڈنگ مقامی خودمختار اداروں کو مزید مؤثر، ذمہ دار اور بااختیار بنانے میں مدد دیتی ہے، جس کے نتیجے میں دیہی علاقوں میں پائیدار اور دیرپا ترقی ممکن ہوتی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے وژن ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس’ کے تحت، یہ اقدام ایسی ترقی کو فروغ دیتا ہے جو سبھی کے لیے مفید ہواور لوگوں کی شرکت کو بڑھاوا دے۔ یہ مقامی ادارےہندوستان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئےوِکست بھارت کی تعمیر میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

***

UR-2800

ش ح۔ م ع ن-خ م


(Release ID: 2076024) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada