کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان ڈیجیٹل دنیا کو پائیدار بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے بہترین عالمی مقام ہے: جناب پیوش گوئل
تربیت یافتہ افرادی قوت، مضبوط قانونی نظام اور جدید تکنیکی ماحولیاتی نظام جیسے فوائد کی وجہ سے ہندوستان، ٹیکنالوجی میں تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے برطانیہ کو بڑی صلاحیت فراہم کرتا ہے: جناب گوئل
ہندوستان اور برطانیہ مصنوعی ذہانت كی تعلیم، ٹیلی میڈیسن، موسمیاتی ماڈلنگ، درست زراعت اور نامیاتی کیمیکل، الیکٹرانک اور کھانے کی صنعتوں کے شعبوں میں ٹیکنالوجی پر تعاون کر سکتے ہیں: جناب گوئل
Posted On:
21 NOV 2024 8:06PM by PIB Delhi
ہندوستان ڈیجیٹل دنیا کو پائیدار بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کے لیے دنیا کا بہترین مقام ہے۔ یہ بات صنعت و تجارت کے مركزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں یوکے انڈیا بزنس کونسل کی 'یو کے-انڈیا ٹیکنالوجی فیوچرز کانفرنس' میں اپنے خطاب میں کہی۔
جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ یہ سمجھنا اہم ہوگا کہ مستقبل میں ڈیجیٹل دنیا اور پائیداری کے مسائل کس طرح آپس میں مربوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کا بڑا حصہ ایسے نظاموں کے ذریعے استعمال کیا جائے گا جو ڈیٹا کو منتشر کریں گے اور اس کا اثر پائیداری کے مسائل پر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں بہت کم جگہیں ایسی ہیں جہاں ہندوستان کی طرح ایک دوسرے سے جڑے ہوئے گرڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک ہندوستان کے پاس روایتی اور قابل تجدید توانائی کے صحت مند امتزاج کے ساتھ ملک کی لمبائی اور چوڑائی سے ایک ہزار گیگا واٹ گرڈ منسلک ہوگا۔ ڈیٹا سینٹرز کے لیے، صاف توانائی کی یہ بڑی مقدار ناقابلِ اعتباری اور پائیداری فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔
ٹیکنالوجی اور اختراع میں سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان کو بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے، جناب گوئل نے مطلع کیا کہ ایک مضبوط قانونی نظام کے علاوہ، ہندوستان ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا قانونی فریم ورک لانے جا رہا ہے جو قابل اعتماد شراکت داروں کے درمیان ڈیٹا کے آزادانہ بہاؤ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور یوکے مل کر کام کر سکتے ہیں تاکہ اعلیٰ سطح کی اختراعات کو بروئے کار لایا جا سکے جو کہ برطانیہ کی یونیورسٹیاں تیار کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس فی جی بی ڈیٹا کے لحاظ سے سب سے کم لاگت والا ڈیٹا ہے اور وہ ڈیٹا کا سب سے بڑا صارف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کالجوں سے نکلنے والے اسٹیم گریجویٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے اور ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی طرف سے پیدا ہونے والی مانگ کے ساتھ یہ ہندوستان کو ابھرتے ہوئے شعبوں میں شراکت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ٹیلی کام مارکیٹ ہے اور ہندوستان نے دنیا میں کہیں بھی 5 جی کا سب سے تیز رفتار رول آؤٹ دیکھا ہے اور جلد ہی پورا ہندوستان 5 جی سے منسلک ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے پاس ضروری ماحولیاتی نظام اور بنیادی ڈھانچہ ہے جو ہمیں ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
ہندوستان خلائی شعبہ، اینیمیشن، گیمنگ، مصنوعی ذہانت سمیت ٹیکنالوجی کے بہت سے جہتوں پر کام کر رہا ہے۔ جناب گوئل نے یہ بتاتے ہوءے کہا کہ ہندوستان نے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں عوامی فنڈنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا حوالہ دیا جنہوں نے کہا تھا کہ ہمارا خواب ہے کہ دنیا کے ہر ڈیوائس میں ایک دن ہندوستان کی چپ ہو گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ ان کے پاس ٹیکنالوجی میں ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کے شعبوں میں پیش کرنے کے لیے پانچ تجاویز ہیں: سب سے پہلے، مسنوعی ذہانت سیکھنے میں دونوں ممالک ذاتی تربیت کے لیے پلیٹ فارم بنا سکتے ہیں اور ورچوئل رئیلٹی تعلیم میں ہمارے نصاب کا حصہ بن سکتی ہے۔ دوءم، ٹیلی میڈیسن میں تعاون برطانیہ میں طبی صحت کی لاگت کو کم کر سکتا ہے اور ہندوستان کے دور دراز حصے میں معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کر سکتا ہے۔ سوءم، دونوں ممالک موسمیاتی ماڈلنگ ٹولز تیار کرنے میں تعاون کر سکتے ہیں تاکہ دنیا کو قدرتی آفات کی پیشین گوئی اور ان کا انتظام کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں رکھا جا سکے۔ چہارم، درست کھیتی کے اوزار اور باقیات سے پاک کاشتکاری وہ شعبے ہیں جہاں سے ہندوستان پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔اور آخر میں، نامیاتی کیمیکلز، انجینئرنگ کے سامان اور کھانے کی مصنوعات کی صنعتیں تکنیکی ترقی کی وجہ سے تبدیلی سے گزر رہی ہیں۔ دونوں ممالک ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تعاون کر سکتے ہیں ۔
****
ش ح۔ع س۔س ا
U.No:2767
(Release ID: 2075674)
Visitor Counter : 13