وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او نے نئی دہلی میں 11 ویں ایشین فائر پروٹیکشن انسپکشن کونسل میٹنگ اور ایشین فائر سیفٹی ایکسپو کا انعقاد کیا
Posted On:
21 NOV 2024 7:17PM by PIB Delhi
11 ویں ایشیا فائر پروٹیکشن انسپکشن کونسل (اے ایف آئی سی) اجلاس، 21 نومبر، 2024 کو نئی دہلی میں شروع ہوگیا جس کا اہتمام سینٹر فار فائر، ایکسپلوزیواور انوائرنمنٹ سیفٹی (سی ایف ای ای ایس)، ڈی آر ڈی او نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے تعاون سے کیا ہے۔ اے ایف آئی سی 11 ایشیائی ممالک کی آتش زدگی سے تحفظ کی تنظیم ہے جو ایشین فائر پروٹیکشن ٹیکنالوجیز اور اسٹینڈرڈز کی ترقی کے لیے فائر سیفٹی کے شعبے میں تکنیکی تبادلے اور علم کو فروغ دیتی ہے۔ 21 سے 23 نومبر 2024 تک جاری رہنے والے اس سہ روزہ اجلاس میں چھ ایشیائی ممالک کے اکیس بین الاقوامی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
محکمہ دفاع کے سکریٹری آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ پروگرام مندوبین کے لیے علم، قیمتی بصیرت کے تبادلے اور اختراعی حلوں پر تعاون کے لیے بامعنی تبادلوں میں مشغول ہونے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تقریب عالمی معیار کی فائر سیفٹی ٹکنالوجیوں کے ساتھ ایک مضبوط ، خود کفیل بھارت بنانے کے ڈی آر ڈی او کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی ، جو بالآخر قومی سلامتی اور عالمی مسابقت میں حصہ ڈالے گی۔
اے ایف آئی سی اجلاس کے موقع پر سی ایف ای ایس کے ذریعے ’’فائر سیفٹی اور مستقبل کے نقطہ نظر میں تازہ ترین رجحانات‘‘ اور ایشین فائر سیفٹی ایکسپو (اے ایف ایس ای) 2024 کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار بھی منعقد کیا جارہا ہے۔ ریاستی فائر سروسز، آرمی، نیوی، ایئر فورس، بی ایس ایف، ڈی آر ڈی او اور سی اے پی ایف کے فائر سیفٹی کے شعبے میں کام کرنے والے 100 سے زیادہ مندوبین اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
اے ایف ایس ای 2024 کو انڈیا انڈسٹری ایکسپو 2024 میں ایک فوکسڈ شو کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے ، جہاں جمہوریہ کوریا کنٹری پارٹنر کے طور پر حصہ لے رہا ہے۔ نمائش کا مقصد فائر سیفٹی ٹیکنالوجی انڈسٹری کے اہم اسٹیک ہولڈروں کو ایک پلیٹ فارم کے تحت لانا ہے تاکہ بھارت میں فائر سیفٹی اور تحفظ کے لیے جدید ٹکنالوجی اور مصنوعات کی نمائش کی جاسکے۔
سی ایف ای ای ایس ایک ہی چھت کے نیچے بیک وقت تین ایونٹس منعقد کر رہا ہے، اور اس نے فائر سیفٹی کے تمام محققین، ماہرین تعلیم، فیصلہ سازوں، صارفین، پیشہ ور افراد اور صنعتوں کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کا چیلنج لیا ہے۔ یہ تقریب متعدد کلیدی مقاصد سے ہم آہنگ ہے، جیسے جدت طرازی اور خود انحصاری کی حوصلہ افزائی، جدید صلاحیتوں کی تعمیر، صنعتی تعاون کو فروغ دینا، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا، اور قومی سلامتی کو مضبوط بنانا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2762
(Release ID: 2075652)
Visitor Counter : 15