کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے كی كمرشیئل کانوں کی دسویں دور کی  نیلامی کے  پہلے دن کوئلے کی پانچ کانیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں

Posted On: 21 NOV 2024 6:24PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے 21 جون 2024 کو 10ویں دور کے تحت کمرشیئل کان کنی کے لیے کوئلے کی کانوں کی نیلامی کا آغاز کیا۔ ٹینڈروں کی جانچ کے بعد نو کانوں کی فارورڈ ای نیلامی كا 21.11.2024 سے آغاز ہوا۔

پہلے دن کوئلے کی 5 کانیں نیلامی کے لیے پیش کی گئیں۔ کوئلے کی پانچ کانوں میں سے ایک مکمل طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کان ہے، جبکہکانیں جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانیں ہیں۔ کوئلے کی ان 5 کانوں کے کل ارضیاتی ذخائر 2,630.77 ملین ٹن ہیں۔ ان کوئلے کی کانوں کے لیے مجموعی نہایت درجے کی صلاحیت  سالانہ 12.00 میلین ٹن ہے۔

پہلےدن  کے نتائج حسب ذیل ہیں:

نمبر شمار

كانوں كے نام

ریاستیں

پی آر سی (ایم ٹی پی اے)

ارضیاتی ذخائر (میلین ٹن)

جمع كردہ  اختتامی ٹینڈر

ریزرو قیمت(%)

حتمی پیشكش (%)

1

مروا ٹولہ ساؤتھ

مدھیہ پردیش

این اے

126.300

مائن ویئر ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

22.25

2

نیو پترا پاڑہ ساؤتھ

اڈیشہ

12.00

720.870

این ایل سی انڈیا لمیٹیڈ

4.00

5.50

3

سراے ایسٹ ساؤتھ

مدھیہ پردیش

این اے

128.600

اے سی سی لمیٹیڈ

4.00

5.50

4

گاوا(ایسٹ)

جھار كھنڈ

این اے

55.000

شری جی نوروی کول مائننگ اینڈ ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ

4.00

7.00

5

برتاپ (ریزرو)

اڈیشہ

این اے

1600.00

جے ایس ڈبلیو انرجی اتکل لمیٹڈ

4.00

8.50

 

سرگرم عمل ہو جانے كے بعد  کوئلے کی یہ کانیں (جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانوں کو چھوڑ کر) مجموعی نہایت درجے كی صلاحیت كے حساب سے    1106.91 کروڑ روپے کی سالانہ آمدنی پیدا کریں گی۔  یہ کانیں  1800.00 كروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کریں گی اور  16,224 لوگوں کو روزگار فراہم ہو  گا۔

*****

U.No:2759

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2075646) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil