قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

پٹنہ ،بہار کے پٹیل نگر علاقے میں ریاستی حکومت کے زیر انتظام  ایک شیلٹر ہوم میں قیام پذیر13 افراد کے فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے بیمار ہونے اور تین کی موت کے بعد این  ایچ آر سی نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا


حکومت بہار کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے این ایچ آر سی نے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

متاثرین کی صحت اور انہیں یا ان کے اہل خانہ کو فراہم کردہ معاوضے کی صورتحال  کی تفصیل بھی طلب کی  گئی

Posted On: 21 NOV 2024 6:16PM by PIB Delhi

ہندوستان  کےانسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی)، نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پٹنہ، بہار کے پٹیل نگر علاقے میں 7 سے 11 نومبر 2024 کے درمیان ذہنی طور پر بیمار اور بے سہارا خواتین کے ایک شیلٹر ہوم میں قیام پذیر13 خواتین بیمار پڑگئیں اور تین  کی مشتبہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے موت ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق، انہوں نے رات کا کھانا کھانے کے بعد الٹی اور اسہال کی شکایت کی۔ انہیں پٹنہ میڈیکل کالج اینڈہاسپیٹل(پی ایم سی ایچ) میں داخل کرایا گیا تھا۔ شیلٹر ہوم کو اطلاعات کے مطابق حکومت بہار کے معذور افراد کے بااختیار بنانے کے ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے۔

کمیشن نے کہا  ہے کہ میڈیا رپورٹ کے مندرجات اگر درست ہیں تو  یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ  ہے۔ رہائش پذیر افراد کے قانونی محافظوں کے طور پر، شیلٹر ہوم کے حکام رہائش پذیر افراد کو مناسب دیکھ بھال فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

این  ایچ آر سی نےانہیں باتوں کے پیش نظر حکومت بہار کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع ہے کہ رپورٹ میں متاثرین کی صحت کا حال بھی شامل کیا جائے گا۔ کمیشن نے اس بات کی تفصیل بھی طلب کی ہے کہ کیا انتظامیہ کی طرف سے متاثرین یا ان کے اہل خانہ کو کوئی معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری سے یہ بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ کمیشن کو ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے/مجوزہ اقدامات سے آگاہ کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 14 نومبر 2024 کو شیلٹر ہوم کے معائنہ کے دوران حکام نے پایا کہ خواتین غیر صحت مند حالات میں رہ رہی ہیں۔ شیلٹر ہوم میں کھانے کی تیاری میں بھی صفائی ستھرائی کا مناسب خیال نہیں رکھا جا رہا تھا۔

****

ش ح۔اگ۔ف ر

Urdu No. 2756


(Release ID: 2075610) Visitor Counter : 8


Read this release in: Tamil , English