سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے محکمۂ سائنس اور صنعتی تحقیق (ڈی ایس آئی آر) کے پیٹنٹ کے حصول اور تعاون پر مبنی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ (پی اے سی ای) پروگرام کے تحت پروجیکٹ کے معاہدوں پر دستخط

Posted On: 21 NOV 2024 12:48PM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق سے متعلق محکمے (ڈی ایس آئی آر) کا پی اے سی ای پروگرام ہندوستانی صنعتوں اور تحقیق و ترقی کی تنظیموں، تعلیمی اداروں یا یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی تحقیق کو فروغ دیتا ہے۔ یہ مصنوعات کےکمرشلائزیشن اور اُن صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے عمل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جنہیں پورا نہیں کیا جاسکاہےاختراعی کام پر زور دیتا ہے اور نئی ٹیکنالوجیز کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔ اس پروگرام میں عملی طریقۂ کار کے ساتھ مخصوص صنعتی شعبوں کی نشاندہی سے متعلق تجاویز کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کے تحت ان اہم صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد کے ساتھ پروجیکٹس کی حمایت کی جاتی ہےجنہیں  پورا نہیں کیا جاسکا۔ پروگرام 1 سے 3 سال کی مدت کے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔

پی اے سی ای پروگرام کے تحت 20 نومبر 2024 کو  سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبہ (ڈی ایس آئی آر) نے میسرس  دیواشیش پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈی پی پی ایل)، ممبئی، میسرس جی پی ایس رینیوویبلس پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور اور اگرکر ریسر انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی)پنے کے ساتھ دو علیحدہ علیحدہ  سہ فریقی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

میسرس  دیواشیش پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈی پی پی ایل) ممبئی کا مقصد کمپاؤنڈڈ ایلاسٹومر تیار کرنا اور اس پروجیکٹ کے تحت ان کے وسیع تر استعمال کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ میسرس جی پی ایس رینیوویبلس پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور ، اگرکر ریسر انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی)پنے کے ساتھ اشتراک میں  انیروبک فنگس کا استعمال کرتے ہوئے زرعی باقیات سے مائکروبیل میتھین کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور پائلٹ ٹرائلز کرنے کی کوشش کرے گا۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں این آر ڈی سی اور ڈی ایس آئی آر کے دیگر ٹیم ممبران کے ساتھ ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آر موجود تھے۔اس تقریب میں ڈاکٹر وپن چندر شکلا، سائنسٹ-جی اور ہیڈ پی اے سی ای، کموڈور (ریٹائرڈ)امت رستوگی، چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر نیشنل ریسرچ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی)، ڈاکٹر پرشانت ڈھکیفلکر، ڈائریکٹر اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی)، پونے،جناب آدتیہ مودی، ڈائریکٹر اور سی ایف او میسرس دیواشیش پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ (ڈی پی پی ایل)، ممبئی، جناب روی گومتم، سی ٹی او میسر جی پی ایس رینیوویبلس پرائیویٹ لمیٹڈ ، بنگلورو، ڈاکٹر ایم ایس ششی کمار، سائنٹسٹ-ای، ڈی ایس آئی آر، ڈاکٹر سمن مجمدار، سائنٹسٹ-ای، ڈی ایس آئی آر بھی شامل تھے۔

ساتھ ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل سی ایس آئی آرنے اپنے افتتاحی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ پی اے سی ای پروگرام ہندوستان میں جدت طرازی اور تعاون پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ڈی ایس آئی آر کے عزم کا سنگ بنیاد ہے۔ اس اقدام کے ذریعے، ہمارا مقصد نئی مصنوعات، عمل، اور حل کی ترقی کو متحرک کرنا ہے جو نہ صرف تکنیکی طور پر درست ہو بلکہ کمرشلائزیشن کے لئے واضح سمت بھی ہموار کرے۔ ڈاکٹر این کلیسیلوی نے دونوں  میسرس دیواشیش پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ(ڈی پی پی ایل)ممبئی اور جی پی ایس رینیوویبلس پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور کے ہمراہ اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی) پنے کو ، اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے مبارکباد دی جو قومی چیلنجوں سے نمٹنے اور ہندوستان کے ترقیاتی اہداف میں نمایاں اشتراک کرے گا۔ ڈاکٹر کلیسیلوی نے پائیدار حل اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اس کے سماجی اثرات کے سلسلے میں ملک کی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر صنعت-تعلیمی شراکت داری کو تقویت دینے میں اس طرح کے پروجیکٹوں کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر وپن چندر شکلا، سائنٹسٹ-جی، اور ہیڈ پی اے سی ای نے کہا کہ ڈی ایس آئی آر ایسے نظریات کی حمایت کے لیے پرعزم ہے جو مؤثر حل میں تبدیل ہوتے ہیں، اور پی اے سی ای پروگرام اس مشن کا ثبوت ہے۔ ساتھ مل کر، ہم ہندوستان کے لیے پائیدار صنعتی ترقی اور تکنیکی خود انحصاری کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

جناب آدتیہ مودی، ڈائریکٹر اورسی ایف او میسر دیواشیش پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ(ڈی پی پی ایل)، ممبئی اور  جناب روی گومتم سی ٹی او میسر جی پی ایس رینیوویبلس پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلور نے اجتماعی طور پر ڈی ایس آئی آر کے پی اے سی ای پروگرام کی تعریف کی اور اسے صنعت کے لیے ایک  یکسر تبدیلی والا پروگرام قرار دیا، جس سے حقیقی دنیا کے چیلنجوں کا حل تیار کرنے کی خاطراختراع کو فروغ دیتے ہوئے تعلیمی اداروں اور تحقیق و ترقی اداروں کے ساتھ اشتراک کو بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے ڈی ایس آئی آر پہل کی تعریف کی جو نہ صرف اختراع  میں تیزی لاتا ہے بلکہ ہندوستان کے تکنیکی اور اقتصادی منظر نامے کو بھی مستحکم کرتا ہے۔

ڈاکٹر ایم ایس ششی کمار، سائنٹسٹ-ای اور ممبر سکریٹری پی اے سی ای پروگرام نے اس تقریب کے لیے ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر اور دیگر تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کا اختتام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Q3N5.png

میسرس دیواشیش پولیمر پرائیویٹ لمیٹڈ(ڈی پی پی ایل) ممبئی کے ساتھ مفاہمت نامہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HQGB.png

میسرس جی پی ایس رینیوویبلس پرائیویٹ لمیٹڈ، بنگلور اور اگرکر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آر آئی) پونے کے ساتھ مفاہمت نامہ

 

****

ش ح۔ا ع خ ۔ع د۔

Urdu No. 2729


(Release ID: 2075418) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil