وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی ’میٹنگ پلس‘ کے حاشیہ پر وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر‘ میں چین کے وزیر دفاع سے ملاقات کی


کشیدگی میں کمی کے ذریعے دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ اعتماد اور اعتماد سازی پر زور دیا

بھارت اور چین کے دوستانہ تعلقات کے عالمی امن اور خوشحالی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ تنازعات کے بجائے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے: جناب راجناتھ سنگھ

Posted On: 20 NOV 2024 6:22PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 20 نومبر 2024 کو 11ویں آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ کے موقع پر چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون سے وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر میں ملاقات کی۔ دونوں ممالک کی افواج کو سرحدوں سے پیچھے لے جانے کےحالیہ معاہدوں اور برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات کے بعد  دونوں وزرائے دفاع کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016TYR.jpg

 

وزیر دفاع نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ دنیا کے دو سب سے بڑے ممالک بھارت اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات کے عالمی امن اور خوشحالی کے لیے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک پڑوسی ہیں اور رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ’ہمیں تنازعات کی بجائے تعاون پر توجہ دینے کی ضرورت ہے‘۔

 

جناب راج ناتھ سنگھ نے 2020 کی بدقسمت سرحدی جھڑپوں سے سیکھے گئے اسباق پر غور کرنے، ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے اور بھارت-چین سرحد پر امن و سکون کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی کے ذریعے دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ اعتماد اور اعتماد سازی پر زور دیا ۔ دونوں فریقوں نے باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کی تعمیر نو کے لیے ایک روڈ میپ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00281AS.jpg

 

اس سے پہلے دن میں، وزیر دفاع  تین روزہ دورے پر وینٹیانے پہنچیے۔ وہ 21 نومبر 2024 کو 11ویں اے ڈی ایم ایم پلس میں شرکت کریں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر فورم سے خطاب کریں گے۔

***

(ش ح۔اص)

 

UR No 2707

 


(Release ID: 2075212) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi