زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت  کی وزارت نے جنوبی ریاستوں میں زرعی اسکیموں کے نفاذ کا وسط مدتی جائزہ لیا

Posted On: 20 NOV 2024 2:52PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) نے 18 اور 19 نومبر کو وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش میں ایک علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا تاکہ جنوبی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے نافذ کی گئی مختلف زرعی اسکیموں کا وسط مدتی جائزہ لیا جا سکے۔ سکریٹری، ڈاکٹر دیویش چترویدی اور ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو،  ریاستیں آندھرا پردیش، کیرالہ، تمل ناڈو، تلنگانہ، کرناٹک اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری کے اہم افسران وشاکھاپٹنم میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور ان اسکیموں کے مؤثر نفاذ میں چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جمع ہوئے۔ یہ کانفرنسیں، حکومت ہند کی طرف سے سیریز کی دوسری کانفرنس زرعی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے، ترقی کو فروغ دینے اور تمام خطوں میں کسانوں کی مدد کرنے کے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر ریاست کے منفرد چیلنجوں اور مواقع کو باہمی تعاون پر مبنی، ہدف بند کوششوں اور اہداف کے ذریعے پورے ملک میں مساوی   اور  پائیدار  زرعی  ترقی کے لئے حل کیا جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WFJS.jpg

میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر دیویش چترویدی نے حالیہ برسوں میں وزارت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی اور ریاستوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی ریاستوں میں کاشتکاری اور اس سے منسلک کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہر اسکیم اور مختلف اقدامات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔   ریاستوں سے اپیل کی گئی کہ وہ وقت پر فنڈ مختص کرنے کو یقینی بنا کر  اور ریاستی شراکتوں اور سنگل نوڈل اکاؤنٹ (ایس این اے) بیلنس سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہوئے مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں (سی ایس ایس) کے نفاذ میں تیزی لائیں ۔  شرکاء کو زرعی بجٹ میں زبردست اضافے کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف کسان دوست اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ، اور شریک ریاستوں اور محکمہ کے درمیان مختلف رکاوٹوں، اچھے طریقوں وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاکہ تمام اقدامات کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جا سکے۔ سکریٹری نے  ایس این اے – اسپرش  کو فعال کرنے، غیر استعمال شدہ بیلنس اور سود کی واپسی، اور فوری طور پر یوٹیلائزیشن سرٹی فکیٹس (یو سیز) جمع کرانے کی اہمیت پر زور دیا۔  انہوں نے خطے کے مخصوص زرعی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ریاستی سطح کی کانفرنسوں کے انعقاد کی اہمیت پر بھی زور دیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہر ریاست کو ان کی منفرد ضروریات کے لیے توجہ اور حمایت حاصل ہو اور یہ یقین دلایا کہ مرکز ان کا بہت بڑا شراکت دار ہے اور ان کی مدد کرے گا،  تاکہ کسانوں کے حالات اور ان کی متعلقہ ریاستوں میں کاشتکاری سے متعلق بڑھتی  سرگرمیوں کو بہتر  کیا جاسکے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00258RK.jpg

جائزہ میٹنگ کا آغاز شرکاء کو حکومت کے نئے اقدام ،یعنی دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے – جے جی یو اے) جسے مرکزی کابینہ نے منظور کیا اور ستمبر 2024 میں عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا، سے واقف کراتے ہوئے ہوا۔  تمام شرکاء سے اپیل کی گئی کہ وہ شناخت کے عمل کو مضبوط بنانے، قبائلی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسکیم میں شامل ہوں، اور حکومت کی حمایت کے ذریعہ جنگلات کی حفاظت،  تحفظ، اور پائیدار معاش میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں۔  ریاستوں کو  آر کے وی وائی  اجزاء کے اندر فنڈز کو دوبارہ مختص کرنے اور ڈی اے – جے جی یو اے  کے تحت ایف آر اے سے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے کے وائی کے تحت نئے پروجیکٹوں کی تشکیل کے لیے لچک کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا، تاکہ ملک کے غریب ترین طبقے کو فائدہ پہنچے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V4TX.jpg

کانفرنس نے پردھان منتری راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (پی ایم – آر کے وی وائی) اور کرشی اُنتی یوجنا (کے وائی) سمیت بڑی اسکیموں کے نفاذ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی، جہاں مالی سال کے بقیہ مہینوں میں اپنی کوششوں کو بڑھانے کے لیے غیر فعال ریاستوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ دسمبر تک مالی سال 2025-26 کے سالانہ ایکشن پلان کو حتمی شکل دیں،  تاکہ اپریل 2025 تک پہلی قسط کی بروقت جاری ہو سکے، جس کا مقصد فنڈ کے استعمال میں سابقہ ​​تاخیر کو کم کرنا ہے۔  ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے پاس موجود فنڈز کو خرچ کریں، کیونکہ زیادہ خرچ کرنے کے نتیجے میں مرکز کی طرف سے زیادہ رقم مختص کی جائے گی۔ متعلقہ چھتری اسکیم کے تحت تمام اسکیموں میں رقم خرچ کرنے کی لچک کے بارے میں بھی انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IS5U.jpg

دیگر کلیدی اقدامات کا ایک جامع جائزہ لیا گیا، جس میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کا احاطہ کیا گیا، جس کا مقصد  خطرات میں تخفیف اور فصلوں کی بیمہ کی توسیع اور ڈیٹا پر مبنی زراعت کو آگے بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل زراعت مشن  کا نفاذ ہے ۔  کانفرنس نے فصلوں کے سروے میں ڈیجیٹل انضمام کی ضرورت کو اجاگر کیا اور پی ایم کسان کے تحت کارروائیوں کو ہموار کرنے کے لیے  ایگری اسٹیک کے ساتھ ریاستی اراضی کے ریکارڈ کی صف بندی  پر روشنی ڈالی ۔ سکریٹری (زراعت) نے ریاستوں سے کہا کہ وہ کسانوں کی رجسٹری کے لیے جارحانہ انداز میں کام کریں،  کیونکہ یہ ایک وقت کا کام ہے لیکن مرکزی سیکٹر اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں، دونوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے ان کو زبردست فوائد حاصل ہوں گے۔

میٹنگ میں اعلیٰ ترجیحی موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں قومی خوردنی تیل کا مشن، کیڑے مار ادویات ایکٹ کے تحت لیبارٹریوں کے لیے این اے بی ایل کی منظوری، کرشی نویش پورٹل کا موثر استعمال، کاربن کریڈٹ، نمو ڈرون دیدی، ای-نیشنل ایگریکلچر مارکیٹ (ای- این اے ایم)،  فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او)، سوائل ہیلتھ کارڈ اور زرعی انفراسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) وغیرہ شامل ہیں، تاکہ شعبے  کی ترقی کو بڑھایا جاسکے۔ حکومت آندھرا پردیش کے مشیر جناب وجے کمار نے قدرتی کھیتی کو فروغ دینے کے بارے میں ریاستی حکومت کے اقدامات پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

ایک اوپن ہاؤس اجلاس ، جس میں مذکورہ بالا کے علاوہ متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جیسے مدت کے کسانوں، نمونے لینے کے بہتر نظام، انٹرکراپنگ، بیجوں کی تہہ بندی، مائیکرو آب پاشی ، نامیاتی کاشتکاری، بیجوں کا معیار وغیرہ  پر کانفرنس کا اختتام ہوا، جس سے اسٹیک ہولڈرز کو عملدرآمد کی رکاوٹوں پر قابو پانے  اور زرعی پروگراموں کی رسائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے بارے میں بصیرت فراہم کی گئی ۔

19 نومبر، 2024 کو مندوبین نے قدرتی کاشتکاری کے کھیتوں کا دورہ کیا اور 2 سے 8 سال کے فیلڈ تجربے کے پریکٹیشنرز کے ساتھ بات چیت کی اور مختلف جیوم رتھمس کی تیاری اور ایگری ڈرون اسپرینگ ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔

************

U.No:2687

ش ح۔اک۔ق ر


(Release ID: 2075050) Visitor Counter : 74
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam