وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فوج نے کثیر جہتی آفات سے نمٹنے کی مشق’سنیکت وموچن 2024‘ کامیابی کے ساتھ مکمل کی

Posted On: 19 NOV 2024 5:01PM by PIB Delhi

ہندوستانی فوج نے 18-19 نومبر 2024 کو احمد آباد اور پوربندر میں کثیر جہتی سالانہ مشترکہ انسانی امداد اور آفات سےنمٹنے کی مشق، (ایچ اے ڈی آر) ’سنیکت وموچن  2024’ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔

فضائی عملے کے سربراہ  جنرل اوپیندر دویدی اس اہم تقریب میں موجود تھے جس میں ہندوستان کی آفات سے نمٹنے کی تیاری کی نمائش کی گئی۔

ہندوستانی فوج کی جنوبی  کمانڈ کی کونارک ٹیم  کے ذریعہ منعقد یہ 18 سے 19 نومبر 2024 تک گجرات کے  احمد آباد اور پوربند رمیں دو دن تک منعقد کیا گیا۔ احمدآباد میں  مشق کے افتتاحی تقریب  میں ’ساحلی گجرات میں سائیکلون‘ کے تصور پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک اہم مشق دکھائی گئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)، گجرات اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(جی ایس ڈی ایم اے)، محکمہ موسمیات اور فکی  کے نمائندوں نے ہندوستانی مسلح افواج کے افسران کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ اگلے دن، 19 نومبر2024 کو، ایک کثیر جہتی صلاحیت کی نمائش سے متعلق   پروگرام پوربندر میں  چوپاٹی ساحل پر پیش کیا گیا۔

متعدد ایجنسیوں کی صلاحیت کی نمائش میں مختلف ایجنسیوں کی مربوط لاجسٹکس، تیز رفتار ردعمل اور ایک مصنوعی سمندری طوفان کے منظر نامے میں آفات سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملیوں پر مشق کیا گیا۔ پروگرام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی فوج، ہندوستانی بحریہ، ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی کوسٹ گارڈ، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور دیگر مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔

نمائشی پروگرام کا آغاز سویلین انتظامیہ سے مسلح افواج کے مطالبے کے ساتھ ہوا۔ متاثرہ علاقے میں ملٹی ایجنسی کی جانب سے جاسوسی اور نگرانی کی گئی جس کے بعد امدادی کارروائیوں کے لیے اہلکاروں کو وہاں روانہ کر دیا گیا۔ مشق کے دوران تعینات وسائل کی مدد سے زخمیوں کو نکالنے کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کا اختتام متاثرہ شہریوں کی بحالی کے ساتھ ہوا۔

آتم نربھر بھارت پہل کے مطابق، مظاہروں کے ساتھ ایک صنعتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش نے ہندوستانی دفاعی صنعتوں کو ڈیزاسٹر رسپانس ٹیکنالوجیز میں اپنی اختراعات اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔ اس تقریب میں آفات سے نمٹنے کے بندوبست  میں خود انحصاری اور تکنیکی ترقی کے لئے ہندوستان کے عزم کو اجاگر کیاگیا۔

آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی نے مشق کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے اور اسے بہترین اور کارکردگی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام شرکاء کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے انسانی ہمدردی کی عالمی کوششوں کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا جس میں ہمارا ملک مسلسل بحران کے وقت دنیا بھر کے بہت سے لوگوں کے لیے امید اور حمایت کی کرن بن کر ابھرا ہے۔ ہندوستان اکثر بحران میں گھرے ممالک اور لوگوں کو اہم مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج نے حالیہ برسوں میں آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے جس میں تلاش اور بچاؤ مشن، انسانی امداد اور طبی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ آرمی چیف نے ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے شرکاء کی بھی تعریف کی جنہوں نے ایک ترقی یافتہ اور خود انحصار ہندوستان کے حکومت کے وژن کے مطابق دیسی ایچ اے ڈی آر  آلات کی نمائش کی۔ انہوں نے حکومت گجرات اور صنعتی شراکت داروں جس میں  فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی ) شامل ہے،کا ہندوستانی فوج کی حمایت کے ساتھ ساتھ مشق میں ان کی فعال شرکت کے لیے بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی مندوبین کی شرکت کو بھی سراہا جنہوں نے ہندوستانی فلسفہ ’’واسودھائیو کٹمبکم‘‘ - ’’پوری دنیا ایک خاندان ہے‘‘ کی ترجمانی کی، جسے عزت مآب وزیراعظم نے مسلسل فروغ دیا ہے۔

18 نومبر 2024 کو ہونے والی مشق کی افتتاحی تقریب میں ’گجرات کے ساحلی علاقے میں سائیکلون‘ کے موضوع پر مرکوز  ایک قابل بحث ٹیبل ٹاپ  مشق  (ٹی ٹی ایکس ) شامل تھی۔ اس مشق  میں  طوفان سے متاثرہ اوکھا-پوربندر ساحلی پٹی کو متاثر کرنے والے تباہی کے منظر نامے کی نقالی کی، جہاں تمام شریک ایجنسیوں نے آفات سے بچاؤ کی حکمت عملیوں پر غور کیا اور ان حکمت عملیوں کے نفاذ کے لیے موثر مشترکہ میکانزم قائم کیا۔ اس کا مقصد بین الانسٹی ٹیوشنل انضمام اور تعاون میں پائے جانے والے خلاء کو پر کرنا اور قدرتی آفات کے لیے تیز رفتار اور مربوط ردعمل کو یقینی بنانا تھا۔ ہائی پروفائل ٹیبل ٹاپ مشق کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین (ریٹائرڈ) نے کی اور اس میں نو دوست ممالک کے نمائندوں کے علاوہ  این ڈی ایم اے  کی قیادت والی مینجمنٹ اتھارٹی کے ارکان اور دیگر مرکزی اور ریاستی حکومتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس اہم تقریب کے دونوں دنوں میں خلیج تعاون کونسل، بحر ہند کے علاقے اور جنوب مشرقی ایشیا کے نو دوست ممالک کے 15 اعلیٰ حکام اور نمائندے موجود تھے۔ ان کی شرکت نے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ان کی شرکت نے  بین الاقوامی تعاون ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں بہترین طریقوں، علم اور تجربے کے تبادلے میں سہولت فراہم کیا۔ مشق’سنیکت وموچن  2024‘ ہندوستان کی تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، عالمی سطح پر آفات سے نمٹنے میں اس کی قیادت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔

سالانہ  مشترکہ انسانی  ہمدردی پر مبنی امداد اور آفات سے نمٹنے سے متعلق راحت  (ایچ اے ڈی آر ) مشق’سنیکت وموچن  2024‘نے نہ صرف ہماری قومی آفات سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے بلکہ انسانی امداد اور آفات سے نجات کے لیے عالمی مشغولیت میں بھی ایک قابل قدر تعاون کیا ہے۔

***

ش ح۔ع ح ۔ ن م

 (U: 2685)


(Release ID: 2075044) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil