ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
بھرت پور کوشل مہوتسو میں 2,400 سے زیادہ نوجوانوں کو نوکریوں کی سوغات
Posted On:
19 NOV 2024 6:17PM by PIB Delhi
ہنر مندی کی ترقی اور صنعت سازی کی وزارت کے زیراہتمام نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے آج بھرت پور کوشل مہوتسو کے کامیاب اختتام کا اعلان کیا، جہاں 2,400 سے زیادہ نوجوانوں کو متعدد شعبوں میں سرکردہ آجروں سے ملازمت کی پیشکشیں موصول ہوئیں۔
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت سازی اور وزارت تعلیم کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری نے اس تقریب کی صدارت کی، جہاں انہوں نے ذاتی طور پر کامیاب امیدواروں کو ملازمت کے پیشکش نامہ حوالے کیا۔
میگا ریکروٹمنٹ مہم کو کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے زبردست ردعمل کا حاصل ہوا، جس میں صنعت کے 70 سے زائد رہنماؤں نے اس اقدام میں فعال طور پر حصہ لیا۔ بڑے آجروں بشمول ای کامرس کمپنیاں فلپ کارٹ اور زیپٹو، عالمی فوڈ چین برگر کنگ، اور پریمیم ڈائننگ برانڈ باربیکیو نیشن، اور دیگر ممتاز کمپنیوں کے ساتھ، بھرت پور کوشل مہوتسو میں مجموعی طور پر 20,000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع لائے گئے ہیں۔
عہدوں کی متنوع رینج نے 19,000 سے 35,000 روپے فی مہینہ تک کے مسابقتی تنخواہ کے پیکجز کی پیشکش کی، جس سے مقامی روزگار کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا۔
جناب چودھری نے بھرت پور میں ہنر مندی کے فروغ کے منصوبے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے لیے کمیونٹی/ معاشرے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا، جو نفاذ کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے این ایس ڈی سی اور ایم ایس ڈی سی کی ریاستی سرمایہ کاری کانفرنس کے ذریعے صنعت نواز پالیسیوں کو راغب کرنے کے لیے باہمی تعاون پر روشنی ڈالی، دور دراز علاقوں میں نوجوانوں کے لیے مواقع کھولے گئے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سدھ اور جاب ایکس جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے اپ سکلنگ پر زور دیا، جو صنعت کے تقاضوں، سرٹیفیکیشنز اور کورسز کے بارے میں بصیرت پیش کر کے مہارت کے فرق کو پر کرتے ہیں۔
’’آج یہاں کی کمپنیاں آس پاس کے علاقوں میں نوکریاں دے رہی ہیں، جو بھرت پور کے نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع فراہم کر رہی ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم کے 'زندگی بھر سیکھنے' کے وژن کی رہنمائی میں، ہم عمر یا مقام سے قطع نظر، سب کے لیے تعلیم اور روزگار کے راستے بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
جناب چودھری نے مقامی ہنرمندوں کو ممکنہ آجروں کے ساتھ مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کرنے، خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے اقدام کی بھی تعریف کی۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران، بھرت پور کے 3,500 سے زیادہ نوجوانوں نے سکل انڈیا ڈیجیٹل ہب پر رجسٹریشن کرایا اور پانچ روزہ ملازمت کی تیاری کے پروگرام میں حصہ لیا، جس میں سافٹ سکلز اور مخصوص رول ست متعلق صلاحیتوں جیسے اسمبلی لائن آپریشنز اور کسٹمرکیئر رول کی مخصوص صلاحیتوں کی تربیت شامل تھی۔ ملازمت کی تیاری کے پانچ روزہ پروگرام کا اختتام میگا ریکروٹمنٹ میلے - کوشل مہوتسو - کے ساتھ ہوا جس میں 3,000 سے زیادہ نوجوان واک اِن انٹرویو کے
’ملازمت کی تیاری کے پروگرام' کا مقصد بھرت پور کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو بڑھانا اور ضلع کو ہنر مند افرادی قوت کی ترقی کے مرکز کے طور پر پوزیشن دینا ہے۔ راجستھان اور پڑوسی علاقوں کے آجروں نے حصہ لیا، متنوع مواقع فراہم کیے اور مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا۔ بھرتی مہم میں سیاحت، مہمان نوازی، لاجسٹکس، فوڈ پروسیسنگ، آئی ٹی- آئی ٹی ای ایس ، آٹوموٹیو، بی ایس ایف آئی، اور الیکٹرانکس جیسے شعبوں کی کارپوریشنیں شامل تھیں۔
یہ اقدام نہ صرف بھرت پور کے نوجوانوں کے لیے اہم مواقع پیش کرتا ہے بلکہ اس کا مقصد ہنر مند افراد کو ممکنہ آجروں کے ساتھ جوڑ کر مقامی اقتصادی ترقی کو تحریک دینا بھی ہے۔ کوشل مہوتسو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے حکومتی اداروں اور صنعت کے رہنماؤں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی مثال دیتا ہے
6 نومبر 2022 سے، این ایس ڈی سی نے ملک بھر میں ڈھینکنال (اڈیشہ)، بونڈی (راجستھان)، کوڈرما (جھارکھنڈ)، لکھنؤ (اتر پردیش)، سکندرآباد (تلنگانہ)، سمبل پور (اڈیشہ)، اور بجنور (اتر پردیش) جیسے شہروں میں آٹھ کوشل مہوتسو کا انعقاد کیا ہے۔ ان تقریبات نے 45,000 امیدواروں کو 26,431 ملازمتوں کے مواقع سے منسلک کیا، جس میں 657 آجروں نے شرکت کی۔
ش ح۔ ش ت۔ ج
Uno-2653
(Release ID: 2074795)
Visitor Counter : 3