شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

20 نومبر، 2024 کو دہلی میں منعقد ہونے والے ‘‘گھریلو کھپت کے اخراجات کے سروے (ایس سی ای ایس) اور کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی تالیف میں پی ڈی ایس اشیاء اور دیگر ضروریات کے شمار’’ کے بارے میں ذہن سازی کا سیشن

Posted On: 19 NOV 2024 5:56PM by PIB Delhi

 شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)‘‘ ایچ سی ای ایس اور  سی پی آئی  کی  تالیف میں  پی ڈی ایس اشیاء کو شمار کرنے  پر  ذہن سازی کا سیشن ’’ کا اہتمام کر رہی ہے۔ یہ پروگرام 20 نومبر 2024 کو،  سورین 2 ہال ،  لی میریڈین ہوٹل،  جن پتھ ، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

اس ذہن سازی کے سیشن  کا کلیدی مقصد  سی پی آئی کی تالیف  کے  طریقوں میں ممکنہ بہتری کو تلاش کرنا ہے تاکہ موجودہ طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لے کر نئی سی پی آئی سیریز کی مضبوطی اور لچک کو یقینی بنایا جا سکے۔  اس سیشن کے دوران نظرثانی شدہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سیریز کی تالیف میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کے ذریعے تقسیم کی جانے والی مفت اشیاء کو شمار کرنے کے  معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

اس سیشن میں نامور ماہرین اقتصادیات، ماہرین تعلیم، موضوع کے ماہرین اور مرکز ی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ شرکاء کے اس متنوع  اجتماع  کی  بات چیت میں قابل قدر بصیرتیں اور مہارتیں سامنے آنے کی  توقع ہے، جس سے سی پی آئی کےنظرثانی کے فریم ورک کی مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔

 ایم او ایس پی آئی متعلقہ فریقوں  اور ماہرین کے ساتھ اس طرح کی مشاورت کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سی پی آئی پالیسی سازوں اور عام لوگوں کے لیے افراط زر کا  مضبوط اور قابل بھروسہ اشاریہ  شمار ہو۔

********

 

 (ش ح۔  م ش ع۔م ذ)

UN.2643


(Release ID: 2074733) Visitor Counter : 12


Read this release in: Hindi , English