شہری ہوابازی کی وزارت
ہوابازی کے شعبے نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، ایک دن میں پانچ لاکھ گھریلو مسافروں نے ہوائی سفر کیا
Posted On:
18 NOV 2024 8:34PM by PIB Delhi
ہندوستانی ہوا بازی کے شعبے نے 17 نومبر 2024 کو اس وقت ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرلیا، جب ایک ہی دن میں ملک بھرسے 5,05,412 گھریلو مسافروں نے ہوائی سفرکیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب گھریلو مسافروں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جو عالمی ہوا بازی کے شعبے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اس دن 3,100 سے زیادہ طیاروں نے اڑان بھری، جن میں پانچ لاکھ سے زیادہ مسافر سوار تھے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے 21 اکتوبر 2016 کو یوڈی اے این(اُڑان)-‘‘اُڑے دیش کا عام ناگرک’’ اسکیم کے آغاز کے بعد سے مسافروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ کامیابی ہوا بازی کے شعبے کی تیز رفتار توسیع کی عکاسی کرتی ہے، جس کی حمایت بہتر رابطے، مسافروں کے لیے دوستانہ پالیسیوں اور سستی ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی رسائی ہے۔ یہ کامیابی تمام شراکت داروں کی اجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے، جیسے کہ ایئر لائنز اور ایئرپورٹ آپریٹرز، جنہوں نے مسافروں کو قابل اعتماد اور مؤثر خدمات فراہم کی ہیں۔
اس اہم موقع پر شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو نے کہا، ‘‘یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ہوائی سفر اب ہندوستان کے لوگوں کے لیے زیادہ قابل رسائی ہو گیا ہے۔’’ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی اڑان جیسی اسکیم کی وجہ سے ہی ممکن ہوئی ہے، جس سے لوگوں کیلئے ہوائی سفر آسان ہوا ہے۔ اڑان نے ہندوستان کے دور دراز علاقوں کو عالمی مقامات سے جوڑتے ہوئے ہوائی سفر میں انقلاب برپا کیا ہے۔
شہری ہوا بازی کی وزارت علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (یو ڈی اے این)، گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی اور مسافر خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے اقدامات کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ کامیابی ہندوستان کی ہوابازی کی صنعت کی طاقت اور صلاحیت کا ثبوت ہے، جو ملک کی اقتصادی ترقی کے کلیدی محرک کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرتی ہے۔
***
ش ح۔ک ا۔ ع ن
(Release ID: 2074523)
Visitor Counter : 6