شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
پیرئیڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس ) – سہ ماہی بلیٹن [جولائی – ستمبر 2024]۔
Posted On:
18 NOV 2024 4:00PM by PIB Delhi
اہم نتائج:
- لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر ): شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں ایل ایف پی آر جولائی – ستمبر، 2023 میں 49.3فی صدسے بڑھ کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 50.4فی صدہوگیا ہے۔
- مردوں کا ایل ایف پی آر 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں کا ایل ایف پی آر شہری علاقوں میں جولائی – ستمبر ، 2023 میں 73.8فی صدسے بڑھ کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 75.0فی صدہوگیا ہے، جو مردوں کے ایل ایف پی آر میں عمومی اضافہ کی عکاسی کرتا ہے۔
- خواتین کا ایل ایف پی آر 15سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین کا ایل ایف پی آر شہری علاقوں میں جولائی – ستمبر ، 2023 میں 24.0فی صدسے بڑھ کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 25.5فی صدہوگیا ہے۔
- ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر): شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں ڈبلیو پی آر جولائی – ستمبر ، 2023 میں 46.0فی صدسے بڑھ کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 47.2فی صدہوگیا ہے۔
- مردوں کا ڈبلیو پی آر 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں کا ڈبلیو پی آر شہری علاقوں میں جولائی – ستمبر ، 2023 میں 69.4فی صدسے بڑھ کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 70.7فی صدہوگیا ہے۔
- بے روزگاری کی شرح (یو آر ): شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روز گاری کی شرح جولائی – ستمبر ، 2023 میں 6.6فی صدسے کم ہو کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 6.4فی صدہوگئی ہے۔
- مردوں کی بے روز گاری کی شرح 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مردوں میں بے روز گاری کی شرح جولائی – ستمبر ، 2023 میں 6.0فی صدسے کم ہو کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 5.7فی صدہوگئی ہے۔ خواتین کی بے روز گاری کی شرح 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں بے روز گاری کی شرح جولائی – ستمبر ، 2023 میں 8.6فی صدسے کم ہو کر جولائی – ستمبر ، 2024 میں 8.4فی صدہوگئی ہے۔
اے ۔ تعارف
مزدور قوت کے ڈاٹا کی فراہمی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، قومی شماریات دفتر (این ایس او ) نے اپریل ، 2017 ء میں پیرئیڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس ) کا آغاز کیا۔
پی ایل ایف ایس کے بنیادی طور دپر دو مقاصد ہیں:
- شہری علاقوں کے لیے تین ماہ کی مختصر مدت میں بنیادی روزگار اور بے روز گاری کے اشاریے (یعنی ورکر پاپولیشن ریشو، لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ، بے روز گاری کی شرح) کا تخمینہ لگانا، جو ’’کرنٹ ویکلی اسٹیٹس ‘‘ (سی ڈبلیو ایس ) کے تحت ہو۔
- روزگار اور بے روز گاری کے اشاریے کا سالانہ طور پر دونوں ’’ عام حیثیت ‘‘ ( پی ایس + ایس ایس) اور سی ڈبلیو ایس میں گاؤں اور شہری علاقوں میں تخمینہ لگانا۔
پی ایل ایف ایس کے اب تک 23 سہ ماہی بلیٹن جاری کیے جا چکے ہیں ، جو دسمبر ، 2018 ء سے لے کر جون ، 2024 ء کے اختتام تک کے ہیں۔ ان سہ ماہی بلیٹنوں میں لیبر فورس کے اشاریوں جیسے کہ لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر )، ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر)، بے روز گاری کی شرح (یو آر ) ، روزگار کی وسیع حیثیت میں ورکروں کی تقسیم اور شہری علاقوں میں کام کی صنعت کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔
موجودہ سہ ماہی بلیٹن جولائی - ستمبر ، 2024 ء کے لیے چوبیسویں بلیٹن کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔
جولائی – ستمبر 2024 کے دوران پی ایل ایف ایس کا فیلڈ ورک
جولائی-ستمبر ، 2024 ء کے دوران تمام مقررہ نمونوں سے معلومات اکٹھا کرنے کے لیے فیلڈ ورک بروقت مکمل کیا گیا، جس میں پہلی بار کے دورے اور دوبارہ دورے شامل تھے، سوائے 15 پہلے دورے کے ایف ایس یو [1] (مہاراشٹر میں 4، منی پور میں 3 اور مدھیہ پردیش میں 3، کیرالہ میں 2 اور اڈیشہ، آسام اور انڈمان و نکوبار میں ایک ایک) اور 5 دوبارہ دورے کے ایف ایس یوز (مہاراشٹر میں 2، گجرات، میگھالیہ اور اتر پردیش میں ایک ایک) ، جنہیں حادثاتی قرار دیا گیا۔
یہ پہلو متعلقہ سہ ماہی کے لیے پی ایل ایف ایس کے اعداد و شمار استعمال کرتے وقت مدنظر رکھے جائیں۔
بی ۔ پی ایل ایف ایس کا نمونہ ڈیزائن
شہری علاقوں میں روٹیشنل پینل سیمپلنگ ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ اس روٹیشنل پینل اسکیم میں، ہر منتخب گھرانہ شہری علاقوں میں چار بار وزٹ کیا جاتا ہے، پہلی بار ’ پہلا وزٹ شیڈول ‘ کے ساتھ اور بعد میں تین بار ’ دوبارہ وزٹ شیڈول ‘ کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ اس اسکیم کے ذریعے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ پہلے مرحلے کے سیمپلنگ یونٹس (ایف ایس یوز ) کے 75فی صددونوں وزٹ کے دوران میل کھاتے ہیں۔
سی ۔ نمونے کا سائز
کل ہند سطح پر، شہری علاقوں میں جولائی - ستمبر ، 2024 ء سہ ماہی کے دوران 5739 ایف ایس یوز (جو شہری فریم سروے سے نکالے گئے ہیں) کا سروے کیا گیا۔ شہری علاقوں میں سروے شدہ گھریلو افراد کی تعداد 45005 تھی اور سروے شدہ افراد کی تعداد 170598 تھی۔
- اہم روزگار اور بے روز گاری کے اشاریوں کے تصوراتی فریم ورک کے لیے سہ ماہی بلیٹن: پیرئیڈک لیبر فورس سروے (پی ایل ایف ایس ) اہم روزگار اور بے روز گاری کے اشاریے جیسے لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر )، ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر)، بے روز گاری کی شرح (یوآر ) وغیرہ کا تخمینہ فراہم کرتا ہے۔ یہ اشاریے اور ’کرنٹ ویکلی اسٹیٹس ‘ (سی ڈبلیو ایس ) مندرجہ ذیل طور پر متعین کیے گئے ہیں:
- لیبر فورس پا رٹیسپیشن ریٹ ( ایل ایف پی آر ) : ایل ایف پی آر کو لیبر فورس میں موجود افراد (یعنی کام کرنے والے یا کام کے لیے تلاش کرنے والے یا دستیاب افراد) کی آبادی میں فی صد کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
- ورکر پاپولیشن ریشو ( ڈبلیو پی آر ) : ڈبلیو پی آر کو آبادی میں روزگار حاصل کرنے والے افراد کی فی صد کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
- بے روز گاری کی شرح ( یو آر ) : یو آر کو لیبر فورس میں موجود افراد کے بے وزگار ہونے کی فی صد کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔
- کرنٹ ویکلی اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس ): سرگرمی کی حیثیت کو گزشتہ 7 دنوں کے حوالے سے متعین کیا گیا ہے ، جو سروے کی تاریخ سے پہلے کی مدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنٹ ویکلی اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس ) کہلاتا ہے۔
- جولائی - ستمبر ، 2024 ء کا سہ ماہی بلیٹن وزارت کے ویب سائٹ (https://mospi.gov.in) پر دستیاب ہے۔ اہم نتائج ضمیمے میں دیئے گئے ہیں ۔
ضمیمہ
پی ایل ایف ایس کے اہم نتائج، سہ ماہی بلیٹن (جولائی – ستمبر 2024)
- 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ (ایل ایف پی آر ):
شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے جولائی – ستمبر ، 2024 ء کے دوران لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ ایل ایف پی آر 50.4فی صدرہا۔ جہاں تک مردوں کا تعلق ہے، جولائی – ستمبر ، 2024 ء میں ایل ایف پی آر 75.0فی صدرہا، جب کہ خواتین کے لیے یہ شرح اس دوران 25.5فی صدتھی۔
بیان 1: 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے شہری علاقوں میں کرنٹ ویکلی اسٹیٹس سی ڈبلیو ایس میں لیبر فورس پارٹیسپیشن ریٹ ایل ایف پی آر ( فی صد میں )
کل ہند
|
سروے کی مدت
|
مرد
|
خواتین
|
افراد
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
جولائی – ستمبر ، 2023 ء
|
73.8
|
24.0
|
49.3
|
اکتوبر – دسمبر ، 2023 ء
|
74.1
|
25.0
|
49.9
|
جنوری – مارچ ، 2024 ء
|
74.4
|
25.6
|
50.2
|
اپریل – جون ، 2024 ء
|
74.7
|
25.2
|
50.1
|
جولائی – ستمبر، 2024 ء
|
75.0
|
25.5
|
50.4
|
- 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے ورکر پاپولیشن ریشو ( ڈبلیو پی آر )
شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے جولائی – ستمبر ، 2024 ء کے دوران ورکر پاپولیشن ریشو ( ڈبلیو پی آر ) 47.2 فی صد رہا۔ مردوں کے لیے یہ شرح 70.7 فی صد رہی، جب کہ خواتین کے لیے یہ 23.4 فی صد تھی۔
بیان 2: 15 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے شہری علاقوں میں کرنٹ ویکلی اسٹیٹس (سی ڈبلیو ایس ) میں ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) ( فیصد کے لحاظ سے )
کل ہند
|
سروے کی مدت
|
مرد
|
خواتین
|
افراد
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
جولائی – ستمبر ، 2023 ء
|
69.4
|
21.9
|
46.0
|
اکتوبر – دسمبر ، 2023 ء
|
69.8
|
22.9
|
46.6
|
جنوری – مارچ ، 2024 ء
|
69.8
|
23.4
|
46.9
|
اپریل – جون ، 2024 ء
|
70.4
|
23.0
|
46.8
|
جولائی – ستمبر، 2024 ء
|
70.7
|
23.4
|
47.2
|
- 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح (یو آر )
جولائی تا ستمبر ، 2024 ء میں شہری علاقوں میں بے روزگاری کی شرح 15 سال سے اوپر کے افراد کے لیے 6.4 فی صد تھی۔ مردوں کے لیے جولائی تا ستمبر ، 2024 ء میں بے روزگاری کی شرح 5.7فی صدتھی اور خواتین کے لیے، اسی مدت کے دوران یو آر 8.4فی صدتھی۔
بیان 3: شہری علاقوں میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے یو آر (فیصد میں)
کل ہند
|
سروے کی مدت
|
مرد
|
خواتین
|
افراد
|
(1)
|
(2)
|
(3)
|
(4)
|
جولائی – ستمبر ، 2023 ء
|
6.0
|
8.6
|
6.6
|
اکتوبر – دسمبر ، 2023 ء
|
5.8
|
8.6
|
6.5
|
جنوری – مارچ ، 2024 ء
|
6.1
|
8.5
|
6.7
|
اپریل – جون ، 2024 ء
|
5.8
|
9.0
|
6.6
|
جولائی – ستمبر، 2024 ء
|
5.7
|
8.4
|
6.4
|
ای ۔ اہم لیبر مارکیٹ اشاریے کی سہ ماہی تخمینوں کے لحاظ سے جھلکیاں
- 2022 ء سے 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لیبر فورس کی شرکت کی شرح (ایل ایف پی آر ) میں رجحان
شہری علاقوں میں ایل ایف پی آر کا رجحان جنوری سے مارچ ، 2022 ء کی سہ ماہی سے مرد اور خواتین کے لیے تصویر 1 اور 2 میں پیش کیا گیا ہے۔
- 2022 ء سے 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ورکر پاپولیشن ریشو (ڈبلیو پی آر) کا رجحان
شہری علاقوں میں جنوری تا مارچ ، 2022 ء کی سہ ماہی سے مرد اور خواتین کے لیے ڈبلیو پی آر کا رجحان تصویر 3 اور 4 میں پیش کیا گیا ہے۔
- 2022 ء سے 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بے روزگاری کی شرح (یو آر ) میں رجحان
شہری علاقوں میں یو آر میں جنوری تا مارچ ، 2022 ء کی سہ ماہی سے مرد اور خواتین کے لیے رجحان کو تصویر 5 اور 6 میں پیش کیا گیا ہے۔
...................................................
) ش ح – ا گ - ع ا )
U.No. 2589
(Release ID: 2074350)
Visitor Counter : 10