وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جناب راج ناتھ سنگھ لاؤ پی ڈی آر میں آسیان کے وزرائے دفاع کی 11ویں میٹنگ پلس میں شرکت کریں گے


علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر فورم سے خطاب کریں گے

وزیر دفاع ممکنہ طور پر اپنے امریکی اور چینی ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کریں گے

Posted On: 18 NOV 2024 5:27PM by PIB Delhi

 وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ 20-22 نومبر 2024 تک وینٹیانے، لاؤ پی ڈی آر کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ آسیان وزرائے دفاع کی میٹنگ پلس (اے ڈی ایم ایم -پلس) میں شرکت کریں۔  اس میٹنگ کے دوارن وزیر دفاع علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر فورم سے خطاب کریں گے۔

اے ڈی ایم ایم پلس کے11ویں اجلاس میں وزیر دفاع  کی  امریکہ، چین، آسٹریلیا، جاپان، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن اور جمہوریہ کوریا کے شریک ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگزہونے کی بھی  توقع ہے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

اے ڈی ایم ایم آسیان میں اعلیٰ ترین دفاعی مشاورتی اور تعاون پر مبنی طریقہ کار ہے۔ اے ڈی ایم ایم -پلس آسیان کے رکن ممالک (برونئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ، ویتنام) اور اس کے آٹھ ڈائیلاگ پارٹنرز (ہندوستان، امریکہ، چین، روس، جاپان، جنوبی کوریا،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ) کی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔

ہندوستان 1992 میں آسیان کا ڈائیلاگ پارٹنر بنا اور 12 اکتوبر 2010 کو ویتنام کے ہنوئی میں اے ڈی ایم ایم -پلس کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ 2017 سے اے ڈی ایم ایم -پلس وزراء آسیان اور پلس ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت دینے کے لیے سالانہ میٹنگ  منعقدکر رہے ہیں۔ لاؤ پی ڈی آر 11ویں اے ڈی ایم ایم پلس کی میزبانی اور صدارت کر رہا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح۔ ج  ا

 (U:2595)


(Release ID: 2074348) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil