عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس اصلاحات کے شعبے میں تعاون کے لئے ہندوستان - آسٹریلیا کے مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگ منعقد


ہندوستان-آسٹریلیا عوامی خدمات کی فراہمی میں بھروسہ مند اور محفوظ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری خدمات کی مربوط ترسیل کے لیے تعاون کو مضبوط کریں گے

ہندوستان-آسٹریلیا ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس ریفارمز کے میدان میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم

Posted On: 18 NOV 2024 4:32PM by PIB Delhi

پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس اصلاحات کے شعبے میں تعاون کے لیے بھارت-آسٹریلیا جوائنٹ ورکنگ گروپ ( جے ڈبلیو جی) کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ سکریٹری، ڈی اے آر پی جی،جناب  وی سری نواس اور آسٹریلوی پبلک سروس کمشنر ڈاکٹر گورڈن ڈی بروور پی ایس ایم نے مشترکہ طور پر جے ڈبلیو جی کی میٹنگ کی صدارت کی۔ ان کے ساتھ اس میٹنگ میں این سی جی جی  کے ڈائر کٹر جنرل ڈاکٹر سریندر کمار باگڈے،ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب  پونیت یادو اور دونوں  ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی اس میں شرکت کی۔ کینبرا میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جناب  سنیت مہتا نےجے ڈبلیو جی کی میٹنگ کی نظامت کی ۔

 اس میٹنگ کے دوران دونوں ممالک نے عوامی خدمات کی فراہمی کے شعبے میں بہترین اختراعی طریقوں کا اشتراک کیا ہے۔  ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سیکر یٹری جناب پونیت یادو نے ہندوستان کے سب سے بڑے پبلک سروس ڈیلیوری ٹولز جیسے نیکسٹ جنریشن سنٹرلائزڈ پبلک گریوینس ریڈسل اینڈ مانیٹرنگ سسٹم (سی پی جی آر اے ایم ایس)؛ نیشنل ای-سروس ڈیلیوری اسسمنٹ (این ای ایس ڈی اے-آگے کا راستہ)؛ پی ایم اے کے تحت میرٹوکیسی کو تسلیم کرنا؛ ہندوستان میں ای-گورننس کی حوصلہ افزائی؛ ہندوستان میں سرکاری دفاتر میں ڈیجیٹل اصلاحات وغیرہ پر تبا دلۂ خیال کیا ۔

آسٹریلیا نے جن خدمات کا اشتراک کیا ہے ان میں‘‘ڈیجیٹل سرکاری خدمات کی مائی جی او وی سے مربوط ترسیل’’ اور ‘مصنوعی ذہانت (اے آئی )’ شامل ہیں۔این سی جی جی کے ڈائریکٹر جنرل نے این سی جی جی کے صلاحیت سازی کے پروگرام کے حوالے سے آسٹریلوی فریق کے سامنے  ایک مختصر تعارف بھی پیش کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MGJA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H7OD.jpg

مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نتائج پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں :

  1. عوامی خدمات کی فراہمی میں قابل اعتماد اور محفوظ مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ساتھ ڈیجیٹل سرکاری خدمات کی مربوط ترسیل کے لیے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
  2. ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پبلک ایڈمنسٹریشن اور گورننس اصلاحات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح۔ ج  ا

 (U:2592)


(Release ID: 2074337) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil