بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی  الیکٹرسٹی اتھاریٹی نے ملک گیر   بنیاد پر نفاذ  کے لیے، انڈین گِرڈ کے صارفین کے لیے یونیفارم پروٹیکشن پروٹوکول کو منظوری دی

Posted On: 16 NOV 2024 6:45PM by PIB Delhi

نیشنل پاور کمیٹی (این پی سی ) نے آر پی سیز کے ساتھ مشاورت سے، ملک  گیر بنیا د پر نفا ذ  کے لیے انڈین گرِڈ کے صارفین کے لیے یونیفارم پروٹیکشن پروٹوکول تیار کیا۔ 14نومبر 2024کو ناگپور، مہاراشٹر میں منعقدہ 15ویں نیشنل پاور کمیٹی میٹنگ میں جناب گھنشیام پرساد، چیئرپرسن، سی ای اے کی صدارت میں اس کی منظوری  دی گئی۔

میٹنگ میں پاور سیکٹر کی اعلیٰ سطح کی شخصیات نے شرکت کی۔ جناب  ہیمنت جین، ممبر (جی او اینڈ ڈی)، سی ای اے، جناب ایس آر نرسمہن، گرڈ انڈیا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، علاقائی پاور کمیٹیوں کے چیئرپرسنز،آر پی سی کی تکنیکی رابطہ کمیٹیوں، آر پی سیز  اور این پی سی کے ممبر سکریٹریز، اور سی ٹی یو  اور سی ای اے کے نمائندے شامل ہیں ۔

آئی ای جی سی، 2023 کے مطابق، آلات ِنظام کو غیر معمولی آپریٹنگ حالات سے بچانے، ناقص آلات کو الگ کرنے اور تحفظ کے غیر ارادی آپریشن سے بچنے کے لیے گرڈ کے صارفین کے لیے تحفظ کے نظام کی مناسب ہم آہنگی کے لیے ایک یکساں تحفظ پروٹوکول موجود ہے۔

یونیفارم پروٹیکشن پروٹوکول کا مقصد گرڈ کے استحکام، قابل بھروسہ   تحفظ  کو یقینی بنانا ہے اور 2030 تک، جی ڈبلیو  450 قابل تجدید توانائی کے قومی گرڈ میں ضم کرنے اور 2047 تک قابل تجدید توانائی کےجی ڈبلیو  2100 کے اہمیت کاحامل  ہدف ،حکومت ہند کے وژن کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

یونیفارم پروٹیکشن پروٹوکول کی اہم خصوصیات:

قابل اطلاق: یونیفارم پروٹیکشن پروٹوکول تمام علاقائی اداروں، ریاستی،مرکزی،نجی پیدا کرنے والی کمپنیوں،جنریٹنگ اسٹیشنوں، ایس ایل ڈیی سیز ، آر ایل ڈی سیز ، سی ٹی یو ، ایس ٹی یوز، ٹرانسمیشن لائسنسوں اور آر پی سیز  پر لاگو ہوگا، جو 220 کے وی (132 کے وی این ای آر  اور اس سے اوپر کے لیے) سے منسلک ہیں۔

تحفظ کے نظام کا عمومی مقصد :

تحفظ کے نظام کا عمومی فلسفۂ مقصد، ڈیزائن کے معیار اور دیگر تفصیلات کا احاطہ کرناہے۔

تحفظ کی اسکیمیں: یہ پروٹوکول تھرمل اور ہائیڈرو جنریٹنگ یونٹس، قابل تجدید توانائی کی پیداوار (آر ای جیز )، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس)، سب اسٹیشنز، ٹرانسمیشن لائنوں اور ایچ وی ڈی سی   ٹرمینلز کے تحفظ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

نگرانی اور آڈٹ:

پرمارمنسز کی نگرانی، تجزیہ، اور رپورٹنگ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ گرڈ ایونٹ کے تجزیہ کو آسان بنانے کے لئے اس کا مناسب ڈیٹا دستیاب ہو۔ پاور سسٹم کی خرابیوں کا تجزیہ ایک اہم کام ہے جو تحفظ کے نظام کی کارکردگی پر نظر رکھتا ہے، جو نظام کے درست رویے، محفوظ آپریٹنگ حدود کو اپنانے، ابتدائی غلطیوں کو الگ کرنے سے متعلق معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

پروٹیکشن آڈٹ: سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی (گرڈ اسٹینڈرڈز) ریگولیشنز، 2010، آئی ای جی سی گرڈ کوڈ ریگولیشنز 2023 کے مطابق اور پروٹیکشن سسٹم آڈٹ کے لیے منظور شدہ ایس او پی۔

کارکردگی کی نگرانی: صارفین،اداروں کی طرف سے آر پی سیز اور آر ایل ڈی سیز  کو تحفظ کی کارکردگی کے اشاریہ جات کی ماہانہ جمع کروانا۔

تعمیل کی نگرانی: عدم تعمیل کی اطلاع ار پی سیز  کو دی جاتی ہے، اور غیر حل شدہ خلاف ورزیوں کو مناسب ہدایات کے لیے کمیشن کے پاس بڑھایا جاتا ہے۔

اس میٹنگ کے دوران، ہندوستانی پاور سیکٹر کے مختلف دیگر اہم مسائل جیسے کہ ملک گیر  انڈیا کے لیے اے ایم آر  سسٹم کے ساتھ پانچ منٹ انٹرفیس انرجی میٹرز میں منتقلی، توانائی کے لین دین کے لیے یونیفائیڈ اکاؤنٹنگ سافٹ ویئر، وی اوآئی پی  کنیکٹیویٹی کے لیے ایس او پی ، یونیفائیڈ ریئل ٹائم ڈائنامک اسٹیٹ پیمائش۔ (یو آر ٹی ڈی ایس ایم) پروجیکٹ فیز-آئی ایس ٹی ایس 2کمیونیکیشن میں ایم پی ایل ایس  ٹیکنالوجی، ایس سی ڈی اے  اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی مماثلت کا حل، مرکزی اور بیک اپ کنفیگریشن میں جدید ترین نیشنل یونیفائیڈ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم (این یو این ایس ایم ایس ) کا قیام، تمام علاقائی یو این ایم ایس ایس ، ایس او پیز  برائے تحفظ آڈٹ، جی ڈی ،جی آئی ٹریپنگ ، سب سٹیشنوں کا کمیونیکیشن آڈٹ، کمیونیکیشن سسٹم کی بندش کی منصوبہ بندی اور  انڈین پاور سسٹم کے بارے میں بھی غور  وخوض کیا گیا اور مزید لائحہ عمل طے کیا گیا۔

*******

ش ح۔ ال

U-2551


(Release ID: 2073953) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi