وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتیہ بحریہ کے لیے یونی کارن ماسٹس کی مشترکہ ترقی کے لیے جاپان کی حکومت کے ساتھ نفاذ کی یادداشت پر دستخط

Posted On: 16 NOV 2024 2:19PM by PIB Delhi

بھارتیہ بحریہ کے بحری جہازوں پر فٹمنٹ کے لیے یونی کارن مستول کی مشترکہ ترقی کے لیے حکومت ہند اور حکومت جاپان کے درمیان 15 نومبر 24 کوبھارت کے سفارت خانے، ٹوکیو میں نفاذ کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

جاپان میں بھارت کے سفیرعزت مآب جناب سبی جارج  اورجاپان کے وزارت دفاع کے تحت ایکوزیشن ٹیکنالوجی اینڈ لاجسٹک ایجنسی کے کمشنر  جناب اشیکاوا تاکیشی کے درمیان ٹوکیو میں یاد داشت  پر دستخط اور تبادلہ ہوا۔

یونیفائیڈ کمپلیکس ریڈیو اینٹینا (یونی کارن) انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن سسٹم کے ساتھ ایک مستول ہے جو نیول پلیٹ فارمز کی اسٹیلتھ خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

بھارتیہ بحریہ ان جدید نظاموں کو شامل کرنے کی کوشش کر رہی ہے جسے بھارت میں بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ جاپانی تعاون کے ساتھ مل کر تیار کرے گا۔

لاگو ہونے پر، یہ بھارت اور جاپان کے درمیان دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ ترقی / مشترکہ پیداوار کا پہلا معاملہ ہوگا۔

*****

(ش ح۔اص)

UR No 2538


(Release ID: 2073861) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil