وزارت خزانہ
سی بی ٹی ڈی نےتشخیصی سال 2024-25 کے لئے تعمیل کے ساتھ آگاہی مہم کا آغاز کیا تاکہ ٹیکس دہندگان کو غیر ملکی اثاثوں کے شیڈول کو درست طریقے سے مکمل کرنے اورآئی ٹی آر میں غیر ملکی ذرائع سے آمدنی کی اطلاع دینے میں مدد کی جا سکے
Posted On:
16 NOV 2024 12:39PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) نے ٹیکس دہندگان کوان کے انکم ٹیکس ریٹرن میں شیڈول غیر ملکی اثاثہ جات (شیڈول ایف اے) کو درست طریقے سے مکمل کرنے اور غیر ملکی ذرائع (شیڈول ایف ایس آئی) سے آمدنی کی اطلاع دینے میں ٹیکس دہندگان کی مدد کرنے کے لیے تعمیل اور آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ بلیک منی (غیر ظاہر شدہ غیر ملکی آمدنی اور اثاثے) اور ٹیکس ایکٹ 2015 کے نفاذ کے تحت شیڈول ایف اے اور ایف ایس آئی کی تعمیل لازمی ہے، جس کے لیے غیر ملکی اثاثوں اور آمدنی کا مکمل انکشاف ضروری ہے۔
اس مہم کے حصے کے طور پر، معلوماتی پیغامات ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے رہائشی ٹیکس دہندگان کو بھیجے جائیں گے جنہوں نےتشخیصی سال 2024-25 کے لیے پہلے ہی اپنا آئی ٹی آرجمع کرایا ہے۔ یہ پیغامات ان افراد کے لیے ہیں جن کی شناخت دو طرفہ اور کثیر جہتی معاہدوں کے تحت موصول ہونے والی معلومات کے ذریعے کی گئی ہےجن میں ان کے پاس غیر ملکی اکاؤنٹس یا اثاثے ہیں، یا غیر ملکی دائرہ اختیار سے آمدنی حاصل کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کا مقصد ان لوگوں کو یاد دلانا اور رہنمائی کرنا ہے جنہوں نے تشخیصی سال 2024-25 کے لیے اپنے جمع کرائے گئےآئی ٹی آر میں مکمل طور پر غیر ملکی اثاثوں کا شیڈول مکمل نہیں کیا ہے، خاص طور پر ایسے معاملات میں جن میں غیر ملکی اثاثے بہت زیادہ ہیں۔
یہ پہل وکست بھارت کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور ٹیکس دہندگان کی تعمیل کو آسان بنانے اور انسانی تعامل کو کم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن(ات ایی او آئی) کے ذریعے حاصل کردہ ڈیٹا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، محکمہ زیادہ موثر، ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ نظام بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
سی بی ٹی ڈی تمام اہل ٹیکس دہندگان سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ٹیکس ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور ملک کی اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ یہ کوشش نہ صرف ترقی یافتہ بھارت کے لیے حکومت کے وژن کے مطابق ہے بلکہ شفافیت، جوابدہی اور رضاکارانہ تعمیل کی ثقافت کو بھی فروغ دیتی ہے۔
غیر ملکی اثاثوں کے شیڈول کو مکمل کرنے کے بارے میں تفصیلی، مرحلہ وار گائیڈ کے لیے، ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ محکمہ انکم ٹیکس کی سرکاری ویب سائٹ www.incometax.gov.in
دیکھیں جہاں ان کی مدد کے لیے وسائل اور مدد آسانی سے دستیاب ہے۔ پر
****
(ش ح۔اص)
UR No 2534
(Release ID: 2073840)
Visitor Counter : 17