امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے نئی دہلی میں بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کی
برسا منڈا نے چھوٹی عمر میں ہی مذہب کی تبدیلی کے خلاف تحریک شروع کی
جدوجہد آزادی اور تبدیلی مذہب کی تحریک کیلئے ہم وطن بھگوان برسا منڈا کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے
پانی، جنگل اور زمین قبائلی ماحولیاتی نظام کے لازمی عنصر ہیں، برسا منڈا نے اس تصور کو زندہ کیا
رانچی کی جیل سے ملکہ انگلینڈ تک قومی ہیرو برسا منڈا جی ملک کی آواز بنے
ملک بھر میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں قبائلیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا لیکن بدقسمتی سے ان عظیم ہیروز کو آزادی کے بعد فراموش کر دیا گیا
وزیر اعظم مودی نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو 'جن جاتیہ گورو دیوس' کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور قبائلی ہیروز کے اعزاز میں ملک بھر میں 20 میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا
بھگوان برسا منڈا نے اپنے کاموں کے ذریعے ایسی کہانی لکھی کہ ملک کے لوگ ہمیشہ ان کو سلام کریں گے
گذشتہ حکومت میں قبائلیوں کی ترقی کے لیے صرف 28,000 کروڑ روپے کا بجٹ تھا، جبکہ مودی حکومت میں قبائلیوں کی ترقی کا بجٹ 1,33,000 کروڑ روپے ہے
قبائلیوں کے لیے اصل ثقافت کے محافظ ہونے کے ساتھ ساتھ، برسا منڈا جی نے اپنے اعمال کے ذریعے دکھایا کہ زندگی کیسی ہونی چاہیے، کس کے لیے ہونی چاہیے اور اسے کس مقصد کے لیے وقف کیا جانا چاہیے
اس موقع پر مودی حکومت نے سرائے کالے خان چوک کا نام بدل کر بھگوان برسا منڈا چوک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا
Posted On:
15 NOV 2024 3:38PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر نئی دہلی کے بانسیرا پارک میں ایک عظیم الشان مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس تقریب میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر جناب ونے کمار سکسینہ، مرکزی وزیر مملکت جناب ہرش ملہوترا اور کئی دیگر معززین نے شرکت کی۔
پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ 2021 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ بھگوان برسا منڈا کی یوم پیدائش 15 نومبرکو جن جاتیہ گورو دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن بھگوان برسا منڈا جھارکھنڈ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں آنے والا سال 15 نومبر 2025 تک ’آدیواسی گورو ورش‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر مودی حکومت نے سرائے کالے خان چوک کا نام بدل کر ’بھگوان برسا منڈا چوک ‘رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا نہ صرف اپنی اصل قبائلی ثقافت کے نجات دہندہ بنے بلکہ اپنی 25 سال کی چھوٹی سی زندگی میں انہوں نے اپنے عمل سے ملک کے بہت سے لوگوں کو بتا دیا کہ کس طرح اورکس کے لئے زندگی گزارنی چاہئے ۔ اور ہماری زندگی کا کیا مقصد ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا یقیناً جدوجہد آزادی کے عظیم ہیروز میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1875 میں پیدا ہونے والے بھگوان برسا منڈا نے بہت چھوٹی عمر میں اپنی ثانوی تعلیم کے دوران مذہب کی تبدیلی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ جناب شاہ نے کہا کہ جب پورے ہندوستان اور دو تہائی دنیا پر انگریزوں کی حکومت تھی، اس وقت برسا منڈا نے مذہب کی تبدیلی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہونے کی جرات کا مظاہرہ کیا اور بعد میں اسی عزم اور بہادری نے انہیں اس ملک کا لیڈر بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ رانچی کی جیل سے لے کر انگلینڈ کی ملکہ تک قومی ہیرو برسا منڈا جی ہم وطنوں کی آواز بن چکے تھے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا نے اس تصور کو زندہ کیا کہ پانی، جنگل اور زمین قبائلی ماحولیاتی نظام، معاش اور ثقافت کے لازمی عنصر ہیں اور یہ قبائلیوں کے لیے سب کچھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسا منڈا نے قبائلی معاشرے میں دیگر مختلف بیداری لانے کا کام کیا ۔ انہوں نے شراب نوشی، جاگیرداروں کے استحصالی نظام اور برطانوی راج کی مخالفت کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ پورا ملک بھگوان برسا منڈا کا اس ملک کے قبائلی سماج کی سماجی اصلاحات، آزادی کی جدوجہد اور تبدیلی مذہب کی تحریک کے لیے شکر گزار رہے گا۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا کی زندگی، جسے ’’دھرتی آبا‘‘بھی کہا جاتا ہے، کو دو حصوں میں تقسیم کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ پہلا حصہ قبائلی ثقافت کے تحفظ کے لیے ان کا عزم ہے جبکہ دوسرا حصہ مادر وطن کی آزادی اور اس کے تحفظ کے لیے سب سے زیادہ قربانی دینے کا جذبہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف 25 سال کی عمر میں بھگوان برسا منڈا نے برطانوی راج کے خلاف انقلاب کا شعلہ روشن کیا اور نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کی توجہ قبائلیوں کی حالت کی طرف مبذول کروائی اور اپنے کاموں سے ایسی داستان لکھی کہ 150 سال گزرنے کے بعد بھی آج پورا ملک ان کے سامنے جھکتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں انگریزوں کے خلاف آزادی کی جدوجہد میں قبائلیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، لیکن بدقسمتی سے ان عظیم ہیروز کو آزادی کے بعد فراموش کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 200 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک میں 20 قبائلی عظیم ہیروز کے عجائب گھر بنانے کا فیصلہ کیا تاکہ بچے ان عظیم ہیروز کی زندگیوں سے واقف ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک تین میوزیم بنائے جا چکے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے رانچی میں بھگوان برسا منڈا میوزیم، جبل پور میں شنکر شاہ اور رگھوناتھ شاہ میوزیم اور چھندواڑہ میں قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم کا افتتاح کیا ہے۔ باقی تمام میوزیم 2026 تک تیار ہو جائیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حکومت نے قبائلی فخر کے لیے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سالوں میں پہلی بار مودی حکومت نے ایک قبائلی کو ہندوستان کا صدر بننے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ دروپدی مرمو ایک غریب قبائلی گھرانے کی بیٹی ہیں اور آج وہ ملک کی پہلی شہری کے عہدے سے آراستہ ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں جناب نریندر مودی کی حکومت نے نکسل ازم کو تقریباً ختم کر دیا ہے، جو قبائلی علاقوں میں ترقی کو روک رہا تھا اور بچوں کو گمراہ کر رہا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے پاس قبائلیوں کی ترقی کے لیے صرف 28,000 کروڑ روپے کا بجٹ تھا، جبکہ مودی حکومت نے سال 2024-25 کے بجٹ میں قبائلیوں کی ترقی کے لیے 1,33,000 کروڑ روپے کا انتظام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آدرش گرام یوجنا کے تحت 26,428 قبائلی دیہاتوں میں تمام بنیادی سہولیات پوری طرح سے فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن اسکیم کے تحت قبائلی علاقوں میں 97 ہزار کروڑ روپے تقسیم کیے گئے، 708 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول بنائے گئے، پردھان منتری پی وی ٹی جی ڈیولپمنٹ مشن کے تحت 15 ہزار کروڑ روپے اور پردھان منتری جن جاتیہ اُنّتی گرام ابھیان کے تحت 24 ہزار کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔ 63,000 دیہات کی مکمل ترقی کے لیے دیا گیا ہے۔
****
ش ح۔ ف خ
U.No: 2513
(Release ID: 2073679)
Visitor Counter : 24